وزارت اطلاعات ونشریات
"مورل آرڈر" 20 ویں صدی کے یورپی معاشرے میں اپنی آوازتلاش کرنے کی کوشش میں سرگرم خواتین کے بارے میں ہے: اداکار جوآؤ پیڈرو ممیدی اور ویرا مورا
نئی دہلی۔ 22 جنوری 20 ویں صدی کے ابتدائی نصف میں وجود کی کشمکش کا سامنا کرتے ہوئے ، یورپی معاشرے میں اپنی آواز تلاش کرنے کی کوشش میں سرگرم خواتین کی زندگی کی ایک جھلک دکھانے والی ماریو برروسو کی پرتگالی فلم مورل آرڈر کا کل گوا کے پناجی میں 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے ورلڈ پنورما سیکشن میں ورلڈ پریمیئر منعقد ہوا۔
1918 میں ، ایک ممتاز اخبار کی جانشیں اور مالکن ماریہ ایڈیلیڈ کوایلہو معاشرتی ، ثقافتی اور خاندانی عیش و عشرت ، جس میں وہ زندگی بسر کر رہی تھی، سے بچنے کے لیے اسے چھوڑ کر اپنے سے 22 سال چھوٹی عمر کی ایک نوکرانی کے ساتھ فرار ہوجاتی ہے۔ ماریہ کا کردار مشہور پرتگالی اداکارہ ماریہ ڈے میڈے ایروس نے ادا کیا ہے۔
اس فلم کی نمائش کے بعد آج 22 جنوری 2021 کو پناجی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ ویرا مورا جو فلم میں مرکزی کردار ماریہ کی خدمت کرنے والی نوکرانی کا کردار ادا کررہی ہیں ، نے کہا: “یہ فلم بہت حد تک 20 ویں صدی کے یورپی معاشرے میں اپنی آواز تلاش کرنے کی کوشش میں سرگرداں خواتین کے بارے میں ہے ۔یہ فلم پرتگال میں پیش آئے ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے ۔ یہ عورت کی آزادی کے بارے میں ہے جہاں ایک عورت اس دور میں ایک جرات مندانہ قدم اٹھانے کی ہمت کرتی ہے۔ اس کا تعلق پرتگال کے ایک امیرترین گھرانے سے ہے اور وہ اس اعلی طبقاتی معاشرے کو چھوڑدیتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ خواتین پر مبنی فلم معاشرے کے اعلی اور نچلے دونوں طبقات کی خواتین کی جدوجہدکو پیش کرتی ہے۔
اس پریس کانفرنس میں اداکار جوآؤ پیڈرو ممدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے شوفر مینوئل کلارو کا کردار ادا کیا ہے ، جس کے ساتھ ماریہ ایک نئی زندگی کی طرف بھاگتی ہے۔ انہوں نے زندگی کی ان پیچیدہ صورتحال کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے اداکارہ کو ایک نئی زندگی میں داخل ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا "تمام کردار مرکزی کردار ماریہ کےارد گرد گھومتے ہیں۔ ہر ایک اس کی ضرورتوں اور خواہشات کے ذریعہ اس کے ساتھ مربوط ہے ۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے سابقہ معاشرتی ماحول سے راہ فرار اختیار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ یہ انتقام ، محبت ، یا شاید پاگل پن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کو یہ سمجھنے کے لئے کہ آخر وہ کون سی وجہ تھی جس نے اسے ایسا کرنے کی ترغیب دی، یہ فلم دیکھنی پڑے گی ۔ "
اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ممیدی نے کہا: "میں نے اس کردار کے لئے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔ میرے پاس اس وقت ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ شوٹنگ شروع ہونے کے بعد ہی میں نے ڈرائیونگ کا سبق لینا شروع کیا۔
مورا نے اس پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ اس طرح کے پیچیدہ کرداروں کو ادا کرنے کے لئے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا : "میرے لیے ، یہ ایک خوبصورت عمل تھا۔ یہ ایک خوبصورت فلم ہے۔ فلم کا ہر منظر کسی پینٹنگ کی طرح ہے۔ اس فلم میں بہت سے تھیٹر ہیں۔
فلم کے ہدایت کار ماریو برروسوکو پرتگال میں فوٹوگرافی کے بہترین اور مشہور پرتگالی ہدایت کاروں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے اور انہوں نے بہت سارے مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے مختصر فلمیں ، دستاویزی فلمیں ، ٹیلی ویژن شوز، ٹی وی فلمیں اور تین فیچر فلموں کی ہدایت کی ہے۔
اس مشکل گھڑی میں اس فیسٹیول کے انعقاد پرآئی ایف ایف آئی کی ستائش کرتے ہوئے جوآؤ اور مورا نےبیک آواز میں کہا ، “وبائی مرض کے دوران فلمی میلہ کا اہتمام کرنے میں بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم یہاں آئی ایف ایف آئی میں کچھ فلمیں دیکھنا پسند کریں گے۔ یہاں گوا میں آنا اچھا لگا اور ہمیں امید ہے کہ اگلی بار بھی ہم آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض (
U-730
(Release ID: 1691591)
Visitor Counter : 279