وزارت اطلاعات ونشریات
60 سال کے بعد ، ستیہ جیت رے کی فلم آپو بڑے پردے پر واپس آرہی ہے: اوی جاتریک کے ڈائریکٹر سبھراجیت مترا “اوی جاترک ایک ایسے سفر کے بارے میں ہےجو باہر اور اندر کا سفر"
نئی دہلی۔ 22 جنوری "اگر میں نے دوسروں سے کہیں زیادہ دور دیکھا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں دیوقامت کے کاندھوں پر کھڑا ہوں"۔
ایک ایسے ایڈیشن میں جہاں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی)نے عہد ساز فلم ساز ستیہ جیت رے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، اس فیسٹول کے انڈین پنورما فیچر فلم سیکشن میں ہمیں مناسب انٹری ملی ہے ، جو ان کےسینما کی بھرپور شراکت پر استوار ہے۔ اوی جاترک ، ستیہ جیت رے کے دی آپو ٹری لوجی دی کا ایک سلسلہ ہے ، جسے اکثر ہندوستانی فلم کی تاریخ کی سب سے بڑی فلموں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تین سلسلہ وار بنگالی فلموں پر مشتمل ہے جن کی ہدایت کاری ستیہ جیت رے نے کی ہے: پاتھر پنچالی (1955) ، اپراجیتو (1956) اور دی ورلڈ آف آپو (1959)۔
"60 سال بعد ، آپو بڑے پردے پر واپس آرہی ہے۔" اس طرح ڈائریکٹرسبھرا جیت مترا نے اوی جاترک کو متعارف کرایا۔ مترا کل 22 جنوری ، 2021 کو گوا میں منعقدہ کل ، 21 جنوری ، 2021 سے جاری ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے 51 ویں ایڈیشن میں فلم کی نمائش کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
اوی جاترک کا آغاز اپور سنسار سے ہوا، جہاں سے ٹری لوجی کا اختتام ہو۔ یہ فلم بیبھوتی بھوشن بندو پادھیائے کے ناول اپراجیتا کے آخری ایک تہائی حصے پر مبنی ہے۔ یہ ایک باپ اوراس بیٹے کا سفر ہے اور یہ کہ کس طرح باپ اپنے بیٹے کی نظروں سے اپنے پورے بچپن کو محسوس کرتا ہے۔ یہ کہانی ایک باپ آپو اور اس کے 6 سالہ بیٹے کاجول کے مابین عظیم رشتے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے ۔ کاجول اپنی پیدائش کے دوران نامساعد حالت میں اپنی ماں سے محروم ہوگیا تھا ۔ آپو نے آخر کار اپنے گاؤں ، اپنے شہر ، اپنے مادر وطن کو الوداع کہہ کر کاجول اور اپنے دوست شنکر کے ساتھ ایک خوشگوار سفر پر روانہ ہوئے۔ وہ سبھی نئی شروعات کی تلاش میں، دور دراز کی سرزمین کے انجانے علاقوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔
ڈائریکٹر نے کہا ، "یہ فلم ایک ایسے سفر کے بارے میں ہے جو باہر اور اندر کا سفر ہے"۔
80 سال پہلے کے عہد دوبارہ تخلیق کرنے میں ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ، ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح اس عہد کی دوبارہ تخلیق کی ہے۔ "پروڈکشن ڈیزائن ٹیم نے آج کے شہر میں لی گئی شاٹس کی بنیاد پر 1940s کے بنارس کو دوبارہ تخلیق کیا۔ ایک خاص ترتیب میں ، ہوڑہ پل کو بھی زیر تعمیر دکھایا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فلم کو بلیک اینڈ وائٹ فلم بنایا گیا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فلم ساز نے بتایا: “یہ فلم 1940 کی دہائی پر مبنی ہے۔ جب بھی ہم خود سے پہلے کے دور کی کسی بھی تصویر کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا ذہن اسے سیاہ اور سفید رنگ میں دیکھتا ہے۔ یہ ہمارے دماغ میں ہے ، یہ ہماری نفسیات میں ہے۔ مزید یہ کہ ، یہ آپو ٹری لوجی کا ایک سلسلہ ہے ، ہم ایک جیسی امیجری اور تصویروں کی از سرنو تخلیق کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود اور سنیما گرافر سپراتم بھول نے "آپو کے سفر کی روح اور اس کی آوارگی" زندہ کرنے کے لئے بلیک اینڈ وہائٹ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سبھرا جیت مترا نے کہا کہ ایک محدود بجٹ والی فلم بنانے میں ایک ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو کچھ رکاوٹیں درپیش ہوتی ہیں۔ "پھر بھی ، اگر ہم ناظرین کو اچھا مواد دیں گے تو وہ سنیما گھروں میں واپس آجائیں گے۔"
ہندوستان کا 51 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے کو زبردست خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ اس خراج تحسین کے ایک حصے کے طور پر درج ذیل فلموں کی نمائش کی جارہی ہے۔
- چارو لتا (1964)
- گھرے بائرے (1984)
- پاتھر پنچالی (1955)
- شطرنج کے کھلاڑی (1977)
- سونار کیلا (1974)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض (
U-733
(Release ID: 1691590)
Visitor Counter : 433