الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت نے کووڈ ٹیکہ کاری پر ردعمل جاننے کے لئے ایم ای آئی ٹی وائی کے ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم (آر اے ایس) کا استعمال کیا ہے ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم – کو- ون ٹیکہ کاری – آر اے ایس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے تجربے کا ردعمل جاننے کی کوشش

Posted On: 22 JAN 2021 7:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جنوری           کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ، حکومت ہند ، جنہیں ٹیکےلگ چکے ہیں، ان کا تجربہ جاننے کے لئے وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی ) کے ذریعہ تیار کردہ ایک پلیٹ فارم ‘ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم (آر اے ایس)’ کا استعمال کررہی ہے۔ آر اے ایس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لئے  ٹیکہ کاری کے تجربے کو بہتر بنانا ہے ، ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ تمام ٹیکہ کاری مراکز پر ٹیکہ کاری کے عمل کے دوران تمام اصولوں کی تعمیل کی جارہی ہے۔

ردعمل کے اس نظام سے حکومت کو ویکسین کے عمل کو مزید شہری دوست ماحول بنانے میں مدد ملے گی۔ آر اے ایس  پلیٹ فارم پہلے ہی ان تمام لوگوں کو تقریبا 6 6.2 لاکھ ایس ایم ایس بھیج چکا ہے جو 4 دن کے قلیل عرصے میں ویکسین لے چکے  ہیں۔

ٹیکہ کاری  کے تجربے سے متعلق تاثرات جمع کرنے کے لئے مندرجہ ذیل عمل اختیار کیا  گیا ہے۔

کو- ون پلیٹ فارم  کے ذریعہ ایک دن میں ٹیکے لگانے والوں کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور نام آر اے ایس سسٹم کو بھیجے جاتے ہیں۔ آر اے ایس سسٹم  فیڈ بیک  کے سوالات کے لئے ایک مخصوص  یو آر ایل تیار کرتا ہے اور اس دن کے تمام مستفید افراد کو ذاتی نوعیت کے ایس ایم ایس بھیجتا ہے۔ ایس ایم ایس میں اس شخص کا نام ، خوراک (پہلی/ دوسری)  اور ایک  مخصوص یو آر ایل شامل ہوتا ہے۔ایس ایم ایس کے لئے بھیجنے والا ئی ڈی "جی اووی آر اے ایس" ہے۔ایم ایم ایس کا  نمونہ حسب  ذیل ہے:

اے ایکس  جی او وی آر اے ایس

"عزیز اے بی سی ، آپ کوکوڈ 19 کی پہلی خوراک کے ساتھ ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ یہ پیغام مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سےکووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق آپ کےتاثرات حاصل کرنے کے لئے ہے۔ آپ یو آر ایل پر کلک کرکے اپنی رائے دےسکتے ہیں۔"

جب کوئی صارف ایس ایم ایس میں دیئے گئے یو آر ایل پر کلک کرتا ہے تو  کو – ون  لوگو ، ٹیکہ کاری کی تاریخ اور مقام ، خوراک (پہلی / دوسری) اور تصدیق کے لیے ان سبھی کے نام، جن کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے، دکھائی دینے کے ساتھ ایک فیڈ بیک فارم کھل جاتا ہے۔ جب ایک بار صارف ٹیکہ کاری کے لیے کسی ایک نام کی تصدیق کر دیتا ہے تو اس سے مندرجہ ذیل سوال پوچھے جاتے ہیں:

سوال 1۔ کیا ٹیکہ کاری کی  سائٹ پر سماجی  دوری برقرار تھی؟(ہاں / نہیں)

سوال 2۔ کیا عملے نے آپ کو ٹیکہ کاری کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور صحیح طریقے سے  ٹیکہ کاری کے عمل کو انجام دیا؟  (ہاں / نہیں)

سوال 3۔ کیا آپ کو ٹیکے لگنے کے بعد ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا؟ (ہاں / نہیں)

س 4۔ کیا آپ  سے ٹیکہ کاری کے بعد  کسی منفی واقعہ کی نگرانی کے لئے 30 منٹ تک انتظار کرنے کو کہا گیا تھا؟(ہاں / نہیں)

س 5۔ کیا آپ ٹیکہ کاری کے مجموعی تجربے سے مطمئن تھے؟ (ہاں / نہیں)

اگر کوئی صارف ایس ایم ایس ملنے کے بعد 24 گھنٹے کے اندراپنی  رائے نہیں دیتا ہے تو "1921" سے مذکورہ بالا رائے طلب کرنے کے لئے لازمی  کال کی جاتی ہے۔ کال اس طرح کی ہوتی  ہے:

سلسلہ وار نمبر

پیغام کا نام

اسکرپٹ

1.

خوراک 2/1(زمرہ 1) کے لیے استقبالیہ پیغام

عزیز

2.

خوراک 2/1(زمرہ 2) کے لیے استقبالیہ پیغام

یہ پیغام مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سےکووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق آپ کےتاثرات حاصل کرنے کے لئے ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ کی ٹیکہ کاری کی پہلی >تاریخ<کو

3.

خوراک 2/1(زمرہ 3) کے لیے استقبالیہ پیغام

>مقام <میں دیا جا چکا ہے۔

4.

سوال 1

کیا آپ کو ٹیکہ لگایا گیا ہے؟ اگر ہاں ، تو 1 دبائیں یا اگر نہیں تو 2 دبائیں

5.

اضافی مشورے

برائے مہربانی مشورے کے ساتھ ہماری مدد کریں(صرف سوال 4 میں 1 دبانے پر)

6.

سوال 2

کیا ٹیکہ کاری کے مقام پر سماجی دوری پر عمل کیا گیا تھا؟ اگر ہاں ، تو 1 دبائیں یا اگر نہیں تو 2 دبائیں۔

7.

سوال 3

کیا عملے نے آپ کی ٹیکہ کاری کے عمل کے بارے میں بتایا تھا اور ٹیکہ صحیح سےلگایا تھا؟ اگر ہاں تو 1 دبائیں یا اگر نہیں تو 2 دبائیں۔

8.

سوال 4

کیا آپ کو اس ٹیکہ کاری کے بعد ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ہاں ، تو 1 دبائیں یا اگر نہیں ، تو 2 دبائیں۔

9.

سوال 5

کیا آپ  سے ٹیکہ کاری کے بعد  کسی منفی واقعہ کی نگرانی کے لئے 30 منٹ تک انتظار کرنے کو کہا گیا تھا؟ اگر ہاں ، تو 1 دبائیں یا اگر نہیں ، تو 2 دبائیں۔

10.

سوال 6

کیا آپ ٹیکہ کاری کے مجموعی تجربے سے مطمئن تھے؟ اگر ہاں ، تو 1 دبائیں یا اگر نہیں، تو 2 دبائیں۔

11.

غلط اِن پُٹ

آپ نے غلط  اِن پُٹ دیا ہے۔ براہ مہربانی دوبارہ کوشش کریں۔

12.

کوئی اِن پُٹ نہیں

آپ نے کوئی اِن پُٹ نہیں دیا ہے۔ براہ مہربانی دوبارہ کوشش کریں۔

13.

شکریہ

سروے میں شامل ہونے کے لیے آپ کا شکریہ ! گھر پر رہیں اور صحت مند رہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم (آر اے ایس) کے بارے میں:

حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کردہ ای سروسز (آن لائن کے ساتھ ساتھ کاؤنٹرز کے ذریعے آف لائن) پر  فوری رائے  جاننے کے لیے وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی قومی ای گورننس ڈویژن  نے ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم (آر اے ایس) تیار کیا۔ آر اے ایس کا بنیادی مقصد ای-گورننس کے ہر منصوبے کے تحت  فیڈ بیک کے ذریعے ، ای سروسز کے معیار کا مسلسل جائزہ لینا اور اہداف کے حصول کے عمل کو بہتر بناتے رہنا ہے۔ آر اے ایس انٹرفیس شہریوں کو حکومت کی ای سروس کا فائدہ حاصل کرنے کے فورا بعد  سروس کے معیار کے بارے میں  اپنی آراء فراہم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔  آر اے ایس کی تجزیاتی خصوصیات نظام میں  بہتری  لانے اور خدمات کی بہتر فراہمی میں متعلقہ محکموں کی مدد کرتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-731

 


(Release ID: 1691586) Visitor Counter : 276


Read this release in: English , Hindi , Manipuri