وزارت اطلاعات ونشریات

‘‘ دا 14 فروری اینڈ بیؤنڈ ’’ میں ویلنٹائن ڈے کی تجارتی افادیت اور اِس کی وجہ سے ذہنی بحران کو اجاگر کیا گیا ہے : ڈائریکٹر اُتپل کَلال


‘‘ جس طرح ویلنٹائن ڈے کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے ، ہر شخص کو محسوس ہوتا ہے کہ اُس دن کے لئے ، اُس کے پاس بھی ایک ساتھی ہونا چاہیئے ’’ : ماہر نفسیات شلپا اگروال

 

نئی دلّی ، 23 جنوری / ویلنٹائن ڈے ہمارے سماج کی ذہنی فلاح و بہبود پر  اثر ڈال رہا ہے ۔ یہ پیغام ‘ دا 14 فروری اینڈ بیؤنڈ ’ میں دیا گیا ہے ، جسے افّی – 51 کے انڈین پنورما  میں غیر فیچر فلم  کے زمرے میں   شامل کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر اُتپل کلال کے الفاظ میں ‘‘ یہ فلم اس انتہائی  پونجی واد والے دن  کے تجارتی  طرز   کے بارے میں ہے ’’ ۔ وہ 22 جنوری ، 2021 ء کو  بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( افّی ) میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس سے ایک دن پہلے ، اُن کی فلم کی نمائش کی گئی تھی  ۔

          ڈائریکٹر نے وضاحت کی  کہ اُن کی فلم محبت کے جشن  کے بارے میں  نہیں ہے بلکہ  اِس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح  کثیر ملکی کمپنیاں  معصوم انسانی ذہنوں کو ورغلا کر  فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔  ویلنٹائن ڈے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ، اِس فلم میں  ، اُن مضمرات کو دکھایا گیا ہے ، جو اِس دن کی وجہ سے سماج میں سرایت کر گئی ہیں ۔ ماہر نفسیات شلپا  اگروال  نے یہ بات  کہی ، جنہوں نے  59 منٹ کی اِس فلم میں کام کیا ہے اور وہ بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھیں ۔

1968EB.jpg

 

          کلال نے کہا کہ وہ ایک کہانی کے ذریعے  پیغام دینا چاہتے ہیں ۔  ‘‘ جب میں اِس موضوع پر ریسرچ کر رہا تھا تو میں اِسے ایک  صحافت   کے طریقے سے  بیان  نہیں کرنا چاہتا تھا  بلکہ  ایک کہانی کے طور پر پیش کرنا چاہتا تھا ۔ ’’

20KQSG.jpg

 

          اس دستاویزی فلم میں بہت سے دانشور اور  معروف شخصیات  شامل ہیں  ، جیسے ڈاکٹر سدھیر بھاوے  ،  پولیس افسر ڈی ایس پی منجیتا  ونزارا ، وکیل یشما ماتھر  ، امریکی بھارتی مصنف  راجیو ملہوترا  ، دانشور نتیا نند مشرا  اور صحافی  نمیتا سنگھ  نے بھی  فلم میں  کام کیا ہے ۔   فلم کے پیغام کو مزید تقویت دینے کے لئے  امریکہ کے سابق صدور کے پرانے  ویڈیوز  کو بھی استعمال کیا گیا ہے ۔

          افّی  کے بارے میں ڈائریکٹر اتپل کلال نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران  اتنے شاندار  فیسٹیول کا انعقاد واقعی بہت  مثبت کام ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

U. No. 736


(Release ID: 1691570) Visitor Counter : 278


Read this release in: Punjabi , Hindi , Marathi , English