وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے 28 کروڑ روپے مالیت کا 55.61 کلو گرام غیرملکی سونا برآمد کیا
Posted On:
21 JAN 2021 9:41PM by PIB Delhi
ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) کی دہلی ژونل یونٹ نے میانمار- انڈیا گولڈ اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 جنوری 2021 کو 2 مقامات دہلی اور لکھنؤ سے 8 افراد کے قبضے سے 28 کروڑ روپے مالیت کا 55.61 کلو گرام غیرملکی سونا برآمد کیا۔
ڈی آر آئی کو یہ پختہ اطلاع ملی تھی کہ میانمار سے ہند-میانمار سرحدکے ذریعے بڑی مقدار میں غیرملکی سونا کی اسمگلنگ ہوتی ہے، جسے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں جب ملک بھر میں تخفیف کی گئی ،تاکہ از سر نو اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں، توسونے کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا۔چنانچہ اس کے بعد اسمگلنگ کی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہوائی راستوں کے بند ہونے کی وجہ سے اسمگلروں نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا اور ہوائی راستوں کے بجائے انہوں نے ہند-میانمار سرحد کا استعمال اسمگلنگ کے لیے شروع کردیا۔
ان راستوں کی مسلسل نگرانی اور وسیع پیمانے پر اسمگلنگ کے امکانات کوذہن میں رکھتے ہوئے ڈی آرآئی کے حکام اپنی کوششیں جاری رکھی، جس کے نتیجے میں پچھلے 6 ماہ کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سونے کی برآمدگی کی ہے۔ ان میں ڈی آر آئی کے گوہاٹی ژونل یونٹ نے نومبر 2020 میں 51.33 کلو گرام اسمگل شدہ سونا برآمد کیا۔ اسی طرح اگست اور نومبر 2020 میں بھی ڈی آر آئی ژونل یونٹ نے بالترتیب 84 کلوگرام اور 66 کلو گرام اسمگل شدہ سونے کی برآمدگی کی۔ موجودہ 55.61 کلو گرام سونے کی دہلی ژونل یونٹ کے ذریعے برآمدگی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ اسمگلنگ کو لے کر ڈی آر آئی کی طرف سے جاری اقدامات اور نگرانی کی وجہ سے اسمگلروں نے اپنے طریقہ کار کو بدلتے ہوئے کسی گاڑی کے بجائے انسانی طریقے سے اسمگلنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔تازہ ترین آپریشن ‘‘گولڈن ٹرینگل ’’ کے نام سے شروع کیا گیا ، جس میں ڈی آر آئی کی دہلی اور لکھنؤ ژونل یونٹوں نے اشتراک کیا۔ انسانوں کے ذریعے اسمگلنگ کرنے کے طریقہ کار کا قلعہ قمع کرتے ہوئے ڈی آر آئی نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں اسمگلر اپنی کمر کے گرد ایک بیلٹ کی صورت میں سونا باندھ لیتے ہیں۔ ڈی آر آئی کے حکام نے اس طرح کے 5 مسافروں کو گرفتار کیا، جبکہ ڈی آر آئی کی لکھنؤ ژونل یونٹ نے تین مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی تلاشی لی گئی تو 335 سونے کی چھڑیاں برآمد ہوئیں، جن کا وزن 55.61 کلو گرام تھا۔ متذکرہ 8 افراد قبضے میں ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
وزیر مملکت برائے مالیات و کارپوریٹ امور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ڈی آر آئی کی دہلی ژونل یونٹ کا دورہ کیا اور اس کامیاب برآمدگی کے لیے ڈی آر آئی کے افسران کو مبارک باد پیش کی گئی۔ اس موقع پر سی بی آئی سی کے چیئرمین اور ڈی آر آئی کے پرنسپل ڈی جی بھی موجود تھے۔ جناب ٹھاکر نے حکام کی کوششوں کی ستائش کی اور مستقبل قریب میں اس سے بڑی برآمدگی کے لیے ان کو حوصلہ بخشا۔
*****************
U-691
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(22-01-2021)
(Release ID: 1691168)
Visitor Counter : 125