وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے پنے میں تلاشی مہم چلائی

Posted On: 21 JAN 2021 7:24PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تھانے کے بوری والی ۔ میرا روڈ ۔ بھیندر علاقے میں 12 جنوری 2021 کو تلاشی مہم اور جائزہ آپریشن کیا۔

تلاشی مہم کے ذریعہ تقریباً 10.16 کروڑ روپئے کے بقدر غیرقانونی نقدی کی ضبطی کی گئی ہے۔ گذشتہ برس محکمہ نے تلاشی مہم کے دوران مجموعی طور پر 520.56 کروڑ روپئے کے بقدر کی نقدی کا پتہ لگایا اور ضبطی کی ۔ غیر قانونی آمدنی کے تحت زمین اور فلیٹ کی فروخت، کچھ فرضی کمپنیوں کے ذریعہ غیر محفوظ قرض کی غیر قانونی حصولیابیاں، سرمایہ فراہم کرنے یا قرض دینے کے نام غیر قانونی نقدی رسید اور غیر قانونی نقدی خرچ وغیرہ کی معلومات حاصل ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ، تلاشی مہم کے دوران گروپ نے تسلیم کیا کہ اس نے مالی برس 2019۔20 میں 514.84 کروڑ روپئے کے بقدر کی آمدنی غیر قانونی فروخت کے ذریعہ بنائی ہے۔ اس کے لئے، گروپ خود جائزہ ٹیکس دینے کے لئے راضی ہوگیا ہے۔

آپریشن کے دوران لاکر بھی پائے گئے ہیں، جنہیں آپریٹ کیا جانا ہے۔ اس سلسلے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

 

ش ح ۔اب ن

U-674



(Release ID: 1691082) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Marathi