وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے کیندریہ ودیالیہ بیتیا اور کیندریہ ودیالیہ نمبر 4 کوربا کی نوتعمیرشدہ عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 21 JAN 2021 5:48PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے بہار میں کیندریہ ودیالیہ بیتیا اور چھتیس گڑھ میں کیندریہ ودیالیہ نمبر 4 کوربا کی نوتعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جناب پوکھریال نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ ملک میں عمدگی کی علامت بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ برسوں کے دوران ملک میں 150 سے زیادہ نئے کیندریہ ودیالیہ کھلے ہیں اور ان کی تعمیر کا کام بھی مستحکم رفتار سے چل رہا ہے۔ جناب پوکھریال نے پورے تعمیری عمل میں گرین بلڈنگ معیارات  کو اپنانے کے لئے کے وی ایس کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کیندریہ ودیالیوں میں ’ایک طالب علم ۔ ایک درخت‘ مہم، آبی تحفظ مہم اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی جیسی ماحولیات دوست مہم چلانے کے لئے کے وی ایس کی ستائش کی۔

نئی تعلیم پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر تعلیم نے اس کے مختلف پروویژن پر زور دیا۔ انہوں نے اس حقیقت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا کہ جہاں کورونا کی وجہ سے مختلف ممالک میں تعلیمی سیشن میں ایک برس کی تاخیر ہوگئی، وہیں بھارت میں اساتذہ، طلبا اور والدین نے سیکھنے کے جوش و جذبے کے ساتھ تیزی سے اپنائے گئے آن لائن ذرائع سے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے ہر شعبے میں ایک ماڈل قائم کرنے کے  لئے کیندریہ ودیالیہ کے اساتذہ اور طلبا کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں ایسے ادارے پر فخرہے۔

کمار باغ بیتیا میں 13.016 کروڑ روپئے کی لاگت سے کے وی ایس کے ذریعہ ایک نئی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے جو سبھی ضروری سہولیات سے آراستہ ہے۔ سال 2003 میں قائم کیے گئے بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں کیندریہ ودیالیہ بیتیا میں 489 طلبا کے ساتھ درجہ 1 سے 10 تک کی پڑھائی ہوتی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ تقریباً 10 ایکڑ زمین دی گئی تھی۔ جب یہ ودیالیہ درجہ 1 سے 12 تک مکمل طور پر کام کرنے لگے گا، تو ضلع کے تقریباً 1000 طلبا مستفید ہوں گے۔ فی الحال، ریاست بہار میں کل 53 کیندریہ ودیالیہ ہیں، جن میں 04 کیندریہ ودیالیہ دو شفٹوں میں چلتے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کیندریہ ودیالیہ نمبر 4 کوربا کی ایک نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ اسکول سال 2011۔12 میں شروع ہوا تھا۔ ریاستی حکومت نے 10 ایکڑ زمین فراہم کی اور 15.86 کروڑ روپئے کی لاگت سے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے ذریعہ عمارت تعمیر کی گئی۔ فی الحال یہاں 1025 طلبا کے نام درج رجسٹر ہیں۔ طلبا کے لئے سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ عمارت اسٹاف کوارٹرس کے ساتھ تمام لازمی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اسکول 12ویں درجے تک مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

بہار کے بیتیا سے آن لائن تقریب میں مغربی چمپارن ضلع کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال، بالمیکی نگر کے رکن پارلیمنٹ جناب سنیل کمار، راجیہ سبھا کے رکن جناب ستیش چندر دوبے، پنپریا  کے رکن اسمبلی جناب اوماکانت سنگھ، بگہا سے ایم ایل سی جناب راجیش رام، بالمیکی نگر سے ایم ایل سی جناب وریندر یادو شامل ہوئے۔

دوسری جانب چھتیس گڑھ کے کوربا سے تقریب میں چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت، چھتیس گڑھ حکومت میں ریوینیو اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر جناب جے سنگھ اگروال، کوربا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ جیوتسنا چرن داس مہنت، چھتیس گڑھ میں سینٹرل زون ٹرائبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وزیر مملکت اور کٹ گھورا کے رکن اسمبلی جناب پرشوتم کنور، تنکھار۔پالی کے رکن اسمبلی جناب موہت رام اور رامپور سے رکن اسمبلی جناب ننکی رام کنور اس تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر، وزارت تعلیم میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے شعبے کی سکریٹری محترمہ انیتا کرول نے بھی آن لائن تقریب سے خطاب کیا۔ کمشنر، کے وی ایس، محترمہ ندھی پانڈے نے افتتاحی خطبہ پیش کیا۔

***

 

ش ح ۔اب ن

U-672



(Release ID: 1691081) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil