محنت اور روزگار کی وزارت

زراعتی اور  دیہی مزدوروں سے متعلق آل انڈیا کنزیومر پرائس اشاریہ کے اعداد وشمار-دسمبر 2020

Posted On: 20 JAN 2021 5:33PM by PIB Delhi

زرعی مزدوروں اور دیہی مزدورں (بنیاد1986-87=100) سے متعلق آل انڈیا صارفین  قیمت اشاریہ کے اعداد وشمار دسمبر 2020 میں گراوٹ دیکھی گئی۔ زرعی مزدوروں کا اشاریہ 13 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 1047 (ایک ہزار اور پینتالیس) پوائنٹ رہا، جبکہ دیہی مزدوروں کا انڈیکس 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1053 (ایک ہزار تریپن) پوائنٹس رہا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریے میں اس گراوٹ کی بڑی وجہ خوراک میں بالترتیب(-) 14.40 پوائنٹس اور (-) 13.73 پوائنٹس کی صورت حال رہی، جس کا خاص سبب دالوں، پیاز، آلو، پھول گوبھی اور بیگن وغیرہ کی قیمتوں کا گرنا رہا۔

قیمتوں میں اتار /چڑھاؤ کا اشاریہ ریاستوں میں مختلف رہا۔ زرعی مزدوروں کے اشاریہ میں 18 ریاستوں میں ایک سے 20 پوائنٹس کا اضافہ، جبکہ 2 ریاستوں میں ایک سے دو پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔ ان میں تامل ناڈو اس اشاریہ میں 1253 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ہماچل پردیش 823 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے رہا۔

دوسری طرف دیہی مزدوروں کے اشاریے میں 18 ریاستوں میں ایک سے 20 پوائنٹس کی کمی اور 2 ریاستوں میں ایک سے تین پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔ تامل ناڈو 1236 پوائنٹس کے ساتھ اس اشاریہ میں سرفہرست ہے، جبکہ بہار 870 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے رہا۔

زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں سے متعلق کنزیومر پرائس انڈیکس  نمبرس میں سب سے زیادہ گراوٹ گجرات اور مغربی بنگال میں ریکارڈ کی گئی (ہرایک 20 پوائنٹس)، جس کا خاص سبب گڑ، پیاز، ہری مرچ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا گرنا رہا۔ اس کے برعکس زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں سے متعلق صارفین قیمت اشاریہ کے اعداد وشمار میں سب سے زیادہ اضافہ  ریاست میگھالیہ میں درج کیا گیا(بالترتیب 2+ پوائنٹس اور 3+ پوائنس) جس کا خاص سبب دالوں، سرسوں کے تیل، خشک مچھلی، سبزیاں اور پھل ، جلانے کی لکڑی اور پلاسٹک کے جوتوں کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔

سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آرایل پر مبنی افراط زر کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ شرح گھٹ کر دسمبر 2020 میں 3.25 فیصد اور 3.34 فیصد ہوگئی، جبکہ  نومبر 2020 میں یہ بالترتیب 6.00 فیصد اور 5.86 فیصد تھی۔ دسمبر 2020  سی پی آئی-اے ایل اور سی سی آئی-آر ایل کے خوراک اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح بالترتیب (+)2.97 فیصد اور (+)2.96 فیصد رہی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029CV2.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016VWV.png

آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر (عام اور گروپ وائز)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

نومبر 2020

دسمبر 2020

نومبر 2020

دسمبر 2020

عام اشاریہ

1060

1047

1065

1053

خوراک

1025

1005

1031

1010

پان، سپاری وغیرہ

1724

1738

1735

1749

ایندھن اور لائٹ

1097

1099

1092

1094

لباس اور جوتے، گدے، کمبل وغیرہ

1019

1025

1041

1045

دیگر

1058

1068

1062

1071

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HT7R.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030M0L.png

تازہ ترین اشاریہ کے حوالے سے بولتے ہوئے محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے کہا کہ سی پی آئی-اے ایل اور آرایل پر مبنی افراط زر میں بالترتیب 3.25 فیصد اور 3.34 فیصد کی کمی آئی۔ اس کا سبب یہ رہا کہ دالوں، پیاز، آلو، پھول گوبھی اور بیگن کے نرخ میں گراوٹ سے غذائی افراط زر میں کمی واقع ہوئی۔

اشاریہ کو جاری کرتے ہوئے لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ افراط زر میں کمی آنے سے دیہی علاقوں میں کام کرنے والے کروڑوں مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی، کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی جیب پر پڑنے والا بوجھ کچھ ہلکا ہوجائے گا۔

*****************

 

U-646

ش ح۔  س ب ۔  ت ع۔

(21-01-2021)

 



(Release ID: 1690822) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil