یو پی ایس سی

سیکشن افسران؍اسٹینو گرافروں (گریڈ بی؍ گریڈ1)کے محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان 2015

Posted On: 20 JAN 2021 6:24PM by PIB Delhi

 

یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 2015کے اکتوبر میں سیکشن افسران ؍اسٹینو گرافروں(گریڈ بی ؍ گریڈ1)کے محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر سیکشن افسران اور اسٹینو گرافروں گریڈ بی؍گریڈ1 ملازمتوں کیلئے درج ذیل رول نمبر والے امیدواروں نے سروس ریکارڈ کے جائزے کیلئے تحریری اور شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان تمام امیدواروں کی امیدواری قطعی طور پر عبوری نوعیت کی ہےجو سروس ریکارڈ کے جائزے کے مرحلے میں نظرثانی سے مشروط ہے۔امتحانی عمل کے کسی بھی مرحلے پر اگر کوئی امیدوار سال 2015کیلئے نا اہل پایا جاتا ہے تو اس کی امیدواری منسوخ کردی جائے گی۔

کوالیفائی نہ کرنے والے امیدواروں کی مارک شیٹ حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ سے 15دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر چسپاں کردی جائے گی اور ویب سائٹ پر یہ 30 دنوں تک دستیاب رہے گی۔

سیکشن افسران ؍اسٹینو گرافروں (گریڈ بی ؍ گریڈ1)کے 2015کےمحدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان کے تحریری نتائج کا موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت اعلان کیا گیا ہے جوایس ایل پی (سی) نمبر2011؍30671(جرنیل سنگھ اور دیگر بمقابلہ لکشمی نارائن گپتا اور دیگر )میں سپریم کورٹ کے منظور شدہ کسی بھی حکم کے مطابق ہے ۔

بعض امیدواروں کے نتائج سربمہر لفافے میں رکھے گئے ہیں جو او اے نمبر 2015؍2773،او اے نمبر 2015؍2888 اور او اے نمبر 2015؍2906 میں عزت مآب سینٹرل ایڈ منسٹریٹو ٹریبونل ،پرنسپل بینچ ،نئی دہلی میں طے پانے والے حتمی فیصلے کے نتیجہ سے مشروط ہیں۔

یونین پبلک سروس کمیشن کا ایک سہولت کاؤنٹر ہے اور امیدوار اپنے نتائج سے متعلق کام کے دنوں میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ذاتی طور پر اپنے نتائج سے متعلق اطلاعات اور وضاحت حاصل کرسکتے ہیں۔اس کاؤنٹر سے ٹیلیفون نمبر 23385271؍23381125؍23098543۔(011)سے بھی یہ اطلاعات اور وضاحت حاصل کی جاسکتی ہے۔

Click Here To See Result:-

 

ش  ح ۔ع س۔ م ش

U-NO.637

21-01-2020


(Release ID: 1690784) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Punjabi