قبائیلی امور کی وزارت
چھتیس گڑھ کے جگدلپور میں دو نئی ٹرائبس انڈیا دکانوں کا افتتاح
Posted On:
16 JAN 2021 10:18PM by PIB Delhi
8 جنوری 2021 کو چھتیس گڑھ کے جگدل پور شہر میں ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا نے ٹرائبس انڈیا کی دو نئی دکانوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بستر کے ضلع کلکٹر جناب رجت بنسل اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر جناب پرویر کرشنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلیوں کی زندگی اور معاش کو مختلف پہلوؤں سے بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ٹی آر آئی ایف ای ڈی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریاست کی قبائلی برادری کو فوائد کی فراہمی کے لئے ، مصنوعات کے معیار ، فوکسڈ مارکیٹنگ اور اسٹریٹجک برانڈنگ کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جناب پرویر کرشنا نے بتایا کہ یہی وہ مقام ہے، جہاں آؤٹ لیٹس اور ای کامرس پلیٹ فارمز کا ٹرائب انڈیا نیٹ ورک کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگدلپور میں دو ٹرائبس انڈیا شو روم کا افتتاح کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے ، ان میں سے ایک ایئرپورٹ پر اور دوسرا چاندنی چوک علاقے میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آؤٹ لیٹس قبائلی دستکاری، ہینڈلوم اور ون دھن نیچولرس اور امیونٹی بڑھانے والی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مددگار ثابت ہوں گے۔
قبائلی کاریگروں کی مارکیٹنگ کے ذریعہ معاش کو فروغ دینے اور قبائلی پیداوار و مصنوعات کو ان نئے آؤٹ لیٹس کے ساتھ معاونت فراہم کرنے کے ایک اقدام کے ایک حصے کے طور پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی ملک بھر میں اپنی خوردہ سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر عہدیداروں کے پانچ روزہ دورے کے دوران ریاست میں جاری قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لئے شروع کیے گئے ایکشن پلان اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ تھے۔
تمام 27 ہندوستانی ریاستوں کی مصنوعات، فنون اور دستکاری کا ذخیرہ کرنے کے علاوہ ان میں ون دھن لوازمات اور امیونٹی بڑھانے والی مصنوعات اور دیگر قدرتی پیداوار کو ذخیرہ کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ یہ آؤٹ لیٹس ٹرائب انڈیا کیٹلاگ کی تازہ ترین مصنوعات کا ذخیرہ بھی کریں گی، جن کو "ہمارے گھر سے آپ کے گھر تک" جاری مہم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، جس میں نئی قدرتی پرکشش اور امیونٹی کو فروغ دینے والی قبائلی مصنوعات کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔ ان مسلسل اقدامات کے ذریعے ٹی آر آئی ایف ای ڈی / ٹرائفڈ انڈیا نے ملک بھر میں قبائلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھانے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
U-591
ش ح۔ ج ق۔ ت ع۔
(Release ID: 1690337)
Visitor Counter : 145