وزارت اطلاعات ونشریات
ڈیجیٹل کی طرف توجہ نے فلم سازی کی ذہنیت بدل دی۔ ایف آئی آئی 51 کے گفتگو اجلاس میں آدتیہ وکرم سین گپتا کا اظہار خیال
‘‘ فلم سازی تقریباً ڈائری لکھنے کی طرح ہے’’
او ٹی ٹی کی مدد سے بہت سا مواد تیار کیاجارہا ہے لیکن ‘‘ تیاری کا وقت’’ نہیں دیا جارہا
تمثیل سے ڈیجیٹل کی طرف مڑ جانے نے نہ صرف فلم سازی کے فن کو بلکہ فلم سازوں کے طرز فکر کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن ایک گیم چیمبر ثابت ہوا ہے۔ ڈیجیٹل عہد کے آنے سے ری ٹیک کے عمل کو تصور کے عمل سے آسان تر بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار فلم ہدایت کار، فلم ساز اور گرافک ڈیزائنر آدتیہ وکرم سین گپتا نے کیا۔ ہندوستانی بین الاقوامی فلمی میلہ کے 51 ویں دور میں ‘‘ وژؤ لائزیشن کا ماضی، حال اور مستقبل’’ کے موضوع پر دستاویزی فلم ساز روہت گاندھی کے ساتھ ایک گفتگو میں ا نہوں نے کہا کہ کبھی فوٹو گرافی میں چیزوں کو دریافت کرنا بھی ایک کرشماتی چیز تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلم کی ترقی کے لئے صرف ایک وسیلے کے طور پر کام کررہے ہیں۔ وہ سنیما کے لئے اپنی آنے والی فلم کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘ میرے بچپن اور نشوونما کا میری فلموں پر اثر پڑا۔ کولکاتہ سے میرا گہرار شتہ رہا ہے اور یہ بہت چھوٹی عمر سے ہی تھا۔ فلم سازی میں وہ اتفاقیہ طور پر داخل ہوئے جب کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا‘‘ میں چاہتا تھا کہ زندگی سے محبت کروں اور اس میں لوگوں کو شریک کروں۔ فلم سازی بیاض نویسی کی طرح ہے۔ یہ اپنے محسوسات کے اظہار کا ایک وسیلہ ہے۔ جس میں ہر وقت محو رہتا ہوں۔’’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک مال کی طرح ہیں جس میں بہت سامان موجود ہے۔ سنیما کو اب ایک فن کی حیثیت سے نہیں دیکھاجاتا۔ ہر آدمی بہت کچھ مسالہ تیار کرنے میں مصروف ہے لیکن اس کے درمیان فلم کی تیاری کومطلوبہ وقت نہیں دیا جارہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ تمام فلموں کو ایک زمرے میں نہیں رکھاجاسکتا۔ میری فلموں کا فنانشیل ماڈل راجکمار ہیرانی کی فلموں کے ماڈل سے مختلف ہوتا ہے۔ یعنی چینلز، آمدنی، تقسیم، فلم بینی اور بازار سب مختلف ہیں۔
وکرم سین گپتا کو جن کی 2014 میں آنے والی پہلی فلم کو 62 ویں فلم ایوارڈس کی تقریب کے دوران بہترین پہلی فلم کے لئے اندرا گاندھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کاکہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں میں اب بھی پرانا فارمولہ ہی استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب کہانی پر اتنی توجہ صرف نہیں کی جاتی۔ بقول خود ان کے وہ اپنے آپ کو بالی ووڈ کا دیوانہ کہتے ہیں جو کبھی متھن چکرورتی کا پرستار تھا اور انل کپور کی فلموں کو بھی پسند کرتا تھا۔
******
ش ح ۔س ب۔ ر ض
U-NO.576
(Release ID: 1690267)
Visitor Counter : 179