وزارتِ تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی -2020 پر لندن کے نہرو سینٹر میں ایک مکالمے کا انعقاد

Posted On: 19 JAN 2021 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19 جنوری 2020/ نئی تعلیمی پالیسی 2020- این ای پی  آؤٹ ریچ‘ موضوع پر لندن کے نہرو سینٹر نے نیشنل بک ٹرسٹ ، انڈیا  (وزارت برائے تعلیم کے تحت) کے ساتھ ملکر   18 جنوری  2021 کو ایک  مکالمے کا انعقاد کیا۔

مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  اس موقع پر  کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں  قومی  تعلیمی پالیسی -2020 کو ایک مستقبل کی سوچ کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے جس سے  چیلنجوں کے  مواقع میں بدلا گیا ہے۔  اپنے روایتی علمی نظام کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لئے  زور دیا ہے ۔ ساتھ ہی   علمی نظام میں ہندستان کے لئے  ایک مقام بھی تیار کرے گی۔   وزیرتعلیم نے کہا  ، ’’تعلیمی پالیسی کے ذریعہ  ہم  تعلیم میں بدلاؤ لانے اور ا س بات پر  زور دینے کی  کوشش کریں گے  کہ چیزوں کے تئیں   سنجیدہ سوچ   کیسے  فروغ دی جائے  اور  مسائل کا حل  کیسے نکالا جائے۔   ساتھ ہی تخلیقی ہوتے ہوئے بھی   زیادہ موضوعات کے  جانکار کیسے بنیں ،   نئی  سوچ  اور ایجادات کیسے لائیں،   اورکیسے تیزی سے بدلتے ہوئے     منظر نامے میں  نیا پن   اور اختراع کے ساتھ  تبدیلی کے  مطابق   تبدیلیاں لائی جائیں جیسی    تنوع کو  بھی بڑھاوا دیا جائے گا۔  توقع ہےکہ   تعلیم کو   زیادہ تجرباتی بنیاد پر مجموعی  جستجوپر مبنی کھوج اور   تلاش ، سیکھ پر مرکوز ، بحث پر مبنی ، لچیلی  اور خوشگوار  بنائی جائے گی‘‘۔

آئی سی سی آر کے سربراہ   جناب  ونے سہسربودھی نے  اپنے ابتدائی  تبصرے میں کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی-2020 وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  لائی گئی  سب سے بڑی اصلاحات میں سے  ایک ہے۔

ماہر تعلیم اور برطانیہ کے سابق وزیر  برائے یونیورسٹیز ،   سائنس ریسرچ  اور اختراع جناب جو جون نے  ہندستان کی  تعلیمی پالیسی  کی ستائش کی۔ ان کے مطابق  یہ وہ تعلیمی پالیسی ہے  جو تعلیم کے   ابتدائی سالوں، اساتذہ  ، یونیورسل نیومیریسی   اور خواندگی  وغیرہ  پر زور دیتی ہے۔ ا نہوں نے یہ بھی بتایا کہاس  پالیسی کے  بارے میں ایک  دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ تشخیص کی  شکل سے زیادہ  تخلیقی شکل کو  ترجیح دیتی ہے ، جہاں   مضامین کے بارےمیں گہری سوچ   ،تجزیے ، نظریات کی جانچ وغیرہ  ہوتی ہے۔

جناب جو جان سن  اور جناب رمیش پوکھریال نشنک بھی قومی تعلیم پالیسی 2020 کی  مختلف تجاویز جیسے    ٹیچر ٹریننگ ،  ہندستان میں  سرفہرست   100 غیر ملکی   یونیورسٹیوں میں  داخلے   اور ہندستانی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم پر     ایک مکالمے میں  شامل ہوئے۔

 اس دلچسپ اور  معلومات فراہم کرنے والے پروگرام    کا اہتمام جناب امیش ترپاٹھی ، وزیر  (ثقافت) ہندستانی اعلی تعلیمی کمیشن   ،  برطانیہ اور ڈائریکٹر  نہرو سینٹر  کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-565

 



(Release ID: 1690227) Visitor Counter : 99