قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی عوام میں روزی روٹی پیدا کرنے کو فروغ دینے کی غرض سے ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے آئی ایف ایف ڈی سی کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت کا تبادلہ کیا
Posted On:
18 JAN 2021 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 18 جنوری 2021: قبائل کو با ا ختیار بنانے کا کام کرنے والی نوڈل ایجنسی ٹی آر آئی ایف ای ڈی قبائلی عوام کی روزی روٹی اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے نئے راستوں کی تلاش کی کوششوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔ اپنی مسلسل کوشش کے ایک حصے کے طور پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی اپنی ہم خیال تنظیموں و اداروں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ مل کر حکمت عملی تیار کی جا سکے ۔
ٹی آر آئی ایف ای ڈی اور انڈین فارم فوریسٹری ڈیویلپمینٹ کو آپریٹیو لیمیٹد ( آئی ایف ایف ڈی سی ) کے درمیان قبائل کی روزی روٹی اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے کی غرض سے 18 جنوری 2021 کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخظ ہوئے ۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب پراویر کرشن اور آئی آئی ایف ڈی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب ایس پی سنگھ کے درمیان ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ای ڈی جناب انوپم تریویدی ، ٹی آر ای ایف ای ڈی کی ای ڈی محترمہ سنگیتا مہیندرا اور آئی ایف ایف ڈی سی کے چیف پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر ہریش چندر کی موجودگی میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہوئے ۔
ہنر مندی اور کاروباری ترقی کے شعبوں میں قبائلی دستکاروں اور ہنر مندوں کے لئے تربیتی پروگرامو ں کے انعقاد پر بھی دونوں تنظیموں نے اشتراک پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔یہ بھی طے پایا کہ سی ایس آر کے اقدامات کے نفاذ اور قابائلی ترقیاتی کوششوں کی شناخت میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کریں گی ۔
آئی ایف ایف ڈی سی قبائلی ایف پی او کے فروغ میں بھی تعاون کرے گا اور ٹی آر آئی ایف ڈی سے جوڑی تنظیموں اور اس کےممبروں کو تربیت بھی فراہم کرے گا اس کے ساتھ ساتھ قبائلی لوگوں کی روزی روٹی کو فروغ دینے اور مشترکہ نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں میں مل کر کام کرنا بھی معاہدہ شامل ہے ۔
اس موقع پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشن نے کہا کہ قبائل کو بہ اختیار بنانے کے ہمارے جاری میشن میں ہم خیال دوسرے تمام اداروں کے ساتھ بھی ٹی آر آئی ایف ای ڈی تعاون کر رہا ہے یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آئی آئی ایف ڈی سی جیسی فعال تنظیم سے ہم اب جڑ گئے ہیں جو جنگلات کے علاقوں اور نا قابل استعمال زمینوں کی ترقی کے شعبے میں اہم کام کر رہی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اس اشتراک سے اپنی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے اور اس سے قبائلی عوام کی زندگیوں اور آمدنی کو بہتر کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔
اس اشتراک کو بہتر طریقے سے عمل کے میدان میں نافذ کر کے ٹی آر آئی ایف ای ڈی کا ہدف ملک بھر میں قبائل کی روزی روٹی اور زندگیوں میں ایک مؤثر تبدیلی لانا ہے۔
*************
ش ح- ج ق- ر ب
U. No.537
(Release ID: 1689999)
Visitor Counter : 118