ریلوے کی وزارت

بھارت۔نیپال ریل رابطوں کو زبردست فروغ ملا


بھارت اور نیپال کے درمیان جئے نگر ۔کرتھارایل رابطے کو مارچ 2021 تک بیجل پورہ تک بڑھایا جائے گا

اہم رابطوں کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی وسطی ریلوے (ای سی آر)،ارکون اور کے آر سی ایل کا اشتراک

کرتھا سے بیجل پورہ تک 17 کلو میٹر سیکشن کیلئے حکومت ہند تقریبا 550 کروڑ روپے خرچ کرے گی

بیجل پورہ کے بعد حکومت نیپال کی طرف سے پروجیکٹ کیلئے زمین سوپنے جانے کے بعد بردی باس تک ایک نئی لائن تعمیر کی جائے گی

بھارتی ریلوے بی جی مسافر خدمات چلانے کیلئے نیپال سے مکمل تعاون کررہی ہے

Posted On: 16 JAN 2021 9:52PM by PIB Delhi

جئے نگر ویسٹ کرتھاریل لائن ،جئے نگر ۔بیجل پورہ ۔بردی باس کے 68.72کلو میٹر طویل ریلوے پروجیکٹ کا حصہ ہے جسے پوری طرح حکومت ہند کے فنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ جو بہار کے مدھوبنی ضلع میں جئے نگر سے ،نیپال کے کرتھا کو جوڑے گا،اسے وسعت دیکر بیجل پورہ تک کردیا گیا ہےاور یہ مارچ 2021 تک پورا ہوجائے گا۔حکومت ہند نے کرتھا سے بیجل پورہ تک 17 کلو میٹر ریلوے لائن کے سیکشن پر تقریبا 550کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔بیجل پورہ کے بعد حکومت نیپال کے ذریعہ اس پروجیکٹ کیلئے زمین سوپنے جانے کے بعد بردی باس تک نئی لائن تعمیر کی جائے گی۔

جئے نگر بھارت نیپا ل سرحد سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس راستے پر جنک پور پڑتا ہے جو نیپال کا ایک مشہور تیرتھ استھل ہے اور یہ جئےنگر سے 29کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔اس پروجیکٹ پر ارکون کے ذریعہ کام کیا جارہا ہے اور تمام ریل انجینئرنگ بنیادی ڈھانچے کے کام مکمل ہیں۔اس روٹ پر ریل خدمات چلانے کیلئے 1600 ایچ پی ڈی ای ایم یو کے مسافر ڈبے کون کن ریل کارپوریشن (کے آر سی ایل)کے ذریعہ سپلائی کئے گئے ہیں۔ڈی ای ایم یو کے ان ڈبوں میں دو ایسی کوچ اور باقی غیر ایسی کوچ ہیں۔یہ ریل گاڑیاں 18ستمبر2020 کو نیپال کو سونپی گئی تھیں۔نیپال میں یہ بڑی لائن کی پہلی مسافر ریل خدمات ہیں۔ اس سے پہلے 2014 تک جئے نگر اور جنک پور کے درمیان ایک چھوٹی لائن کی ریل خدمات جاری تھیں ۔بھارتی ریلوےتکنیکی معلومات اور دیکھ بھال کے عمل میں ساجھیداری کے ذریعہ بڑی لائن کی خدمات چلانے میں نیپال سے مکمل تعاون کررہی ہےاور اس کے علاوہ نیپال ریلوے کمپنی کے عہدے داروں کو تربیت بھی فراہم کررہی ہے۔ان سیکشنس پر مسافر ریل گاڑیاں چلانے کیلئے معیاری عملی ضابطے(ایس او پی)کا مسودہ حکومت ہند کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جسے نیپالی ریلوے کو بھیج دیا گیا ہے۔امید ہے کہ جب تک نیپال ریلوے کمپنی اس کام خود انجام دینے کے قابل نہیں ہوتی ، ریلوے کے آپریشن کے آر سی ایل کے ذریعہ انجام دئے جائیں گے۔بھارت اور  نیپال جئے نگر اور کرتھا کے درمیان ریل خدمات شروع کرنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ ضروری تکنیکی کارروائیاں مکمل کرکے یہ خدمات جلد شروع ہوجائیں گی۔

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح- و ا- م ش

U. No.497



(Release ID: 1689628) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi