سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

دماغ کی رگوں کی بلوننگ کو درست کرنے کے لئے ملک کی پہلی دیسی ڈیوائس اور دل کے سوراخ کو درست کرنے والے آلہ  کے لئے ٹکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے


چترا فلو ڈائیورٹر اسٹینٹ کی قیمت اس وقت درآمد کئے جانے والے اسٹینٹ سے توقع ہے کہ کافی کم ہوگی

Posted On: 17 JAN 2021 12:28PM by PIB Delhi

بھارت کو جلد ہی  دماغ میں رگوں کی لوکلائزڈ بلوننگ سے الگ خون کے بہاؤ کو موڑنے کے لئے ملک کے پہلے دیسی فلو ڈائیورٹر اسٹینٹ اور دل میں سراخ کے بہتر علاج کے لئے ایک آلہ تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

نیٹینول پر مبنی آکلوڈر آلات جو اس وقت ایٹریل سیپٹل ڈیفکٹ (اے ایس ڈی) یا دل میں سوراخ ، جو کہ زندہ پیداہ ہونے والے ہر1000 بچوں میں سے 8 کو متاثر کرتا ہے ،کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں،  جو موجودہ وقت میں مانگ پوری کرنے کے لئے درآمد کئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس وقت بھارت فلو ڈائیورٹرس اسٹینٹس نہیں بناتا ہے جن کی ایک انٹراکینیل انیرزم سے  دورخون کے بہاؤ کو  موڑنے  یا  دماغ میں رگوں کی لوکلائزڈ بلوننگ کے لئے ضرورت ہوتی ہے ، جس سے اس کے پھٹنے اور اس سے متعلق اسٹروک کے امکانات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

چیلنجرس سے نمٹنے کے مقصد سے شری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ فور میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) ،جو کہ  ٹکنیکی تحقیقی  مرکز (ٹی آر سی) کے تحت محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ، حکومت ہند کا ایک خودمختار ادارہ ہے ،نے پونے کے بایوریڈ میڈیسز کےساتھ دو بایومیڈیکل امپلانٹ ڈیوائسیس کے لئے ٹکنالوجی کے منتقلی کے معاہدے کئے ہیں۔ ان آلات میں ایک ایٹریل سیپٹل  ڈیفیکٹ اکلوڈر اور ایک انٹراکرینیل فلو ڈائیورٹر اسٹینٹس شامل ہیں۔  انہیں نیشنل ایرواسپیس لیبارٹریزبنگلور (سی ایس آئی آر- این اے ایل) کے اشتراک سے اس انسٹی ٹیوٹ نے   سپرایلاسٹک نیٹی نول ایلوائز کے استعمال سے  تیار کئے ہیں۔

 

ٹکنالوجی کے منتقلی کے معاہدے پر اس ہفتے کے اوائل میں آن لائن میٹنگ کے ذریعہ سی ایس آئی آر ۔ این اے ایل  کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جتیندر جے جادھو کی موجودگی میں ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر کے جے کمار اور بایوریڈ میڈیسیز کے منیجننگ ڈائرکٹر جناب جتیندر ہیگڑے نے دستخط کئے۔

Description: SCTIMST Biorad Medisys MoU on 14 jan 2021.jpg

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا نیا اے ایس ڈی اکلوڈ دل میں سراخ کے بہتر علاج میں مدد کرتا ہے اور آس پاس کے خلیوں کو ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے ۔ اس کی فراہمی کا نظام اسے جاری کرنے کا ایک نیا میکانزم ہے جس کا مقصد اس آلہ کو کسی روک ٹوک کے بغیر جاری کرنا ہے۔ اس  آلہ کو بھارت کی دو پیٹنٹ اپلی کیشنز کے ذریعہ محفوظ بنایا گیا ہے جن میں ایک بین الاقوامی پیٹنٹ اپلی کیشن اور دوسری ڈیزائن رجسٹریشن ہے۔

Description: Front view cross section of upper heart showing right and left atria. Closing device is in septum between atria. Description: front-view-cross-section-of-heart-showing-atrial-septal-defect-asd-allowi.jpg

 

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا لچکدار فلو ڈائیورٹر اسٹینٹ جو کہ پورے اینیرزم میں آلہ کی بالکل صحیح پوزیشننگ میں مدد کرتا ہے ،بھارت میں پہلی بار تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک نئے بریڈنگ پیٹرن کے ذریعہ کنک سے مدافعت  اور بہتر ریڈیل مضبوطی  ہے جس میں آلہ کو لچکدار اور ویسل حدود کی خرابی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ہے۔ اس آلہ میں ریڈیوگرافک  ویزبلٹی کے لئے  ریڈیو اوپیک مارکرس  بھی ہے۔ اس سے متعلق ڈیلوری کا نظام  پورےانیرزم میں آلہ کی صحیح پوزیشننگ میں مدد کرتا ہے۔ان فیچرز  کو بھارت کی دو  اپلی کیشنز کے ذریعہ محفوظ بنایا گیا ہے جن میں ایک بین الاقوامی پیٹنٹ اپلی کیشن اور دوسری ڈیزائن رجسٹریشن ہے۔چترا فلووڈائیورٹر اسٹینٹ کی قیمت اس وقت درآمد کئے جانے والے اسٹینٹ سے توقع ہے کہ کافی کم ہوگی۔

Description: E:\Ask\Images CB\IMG_122.jpg

 

Description: \\Nalanda\dtl\P8155\ASK\Device Images\Comparison Study\DFT\Image3.jpg

 

*************

ش ح ۔ف ا ۔ م  س

U. No. 496



(Release ID: 1689608) Visitor Counter : 171