وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کی کولکاتہ میں تلاشی کی کاروائی

Posted On: 15 JAN 2021 6:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 جنوری     محکمہ انکم ٹیکس نے 13.01.2021 کو کولکاتہ میں ہوٹلوں ، رئیل اسٹیٹ ، آٹوموبائل ، فنانسنگ اور پھلوں کی تھوک فروخت وغیرہ کے کاروبار میں مصروف افراد / اداروں کی  تلاشی اور سروے کی کارروائی کی۔

یہ معاملے محکمہ جاتی ڈاٹا کی بنیاد پر دستیاب اعداد و شمار ، ان کے مالی بیانات ، بازار سے ملی خفیہ  جانکاری اور زمینی سطح پر کی تفتیش کی بنیاد پر تیار کیے گئے تھے۔

سرچ اور ضبط آپریشن کے دوران غیر قانونی فروخت سے حاصل نقد رقم، غیر قانونی دستاویزات اور فرضی اخراجات کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایسے غیر قانونی دستاویزات حاصل ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے ذریعہ غیر قانونی نقد رقم غیر محفوظ قرض / حصص سرمایہ کے ذریعہ اکاؤنٹ میں پہنچایا گیا ہے۔ اس غیر قانونی کاموں کو کرنے کے لیے پیشہ وروں کی بھی مدد لی گئی ۔یہ انکشاف  سرچ اور ضبطی کے دوران راؤنڈ ٹریپنگ کی شکل میں ہوا ہے۔ پینی اسٹاک کی فروخت کے ذریعہ غلط طریقے سے خسارہ دکھا نا ، غیر قانونی نقد رقم کو قرض کے لیے پیشگی بکنگ اور غیر حساب شدہ کمیشن / بروکریج/ سود کی کمائی کے ثبوت بھی پائے گئے ہیں۔

اس آپریشن کے دوران 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی خفیہ رکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سرچ اور ضبطی کے دوران 105 کروڑ روپے کی غیر قانونی آمدنی کی بات جن کی تشخیص کی گئی ہے خود انہوں نے تسلیم کیا ہے۔ سرچ کے دوران 1.58 کروڑ روپے کی غیر قانونی نقد رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-435



(Release ID: 1689210) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil