وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے میں اٹلی کے سنیمیٹو گرافر جناب وٹوریو اسٹورارو کو مایہ ناز لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Posted On: 15 JAN 2021 1:07PM by PIB Delhi

پنجی 15 جنوری ، 2021،       بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کے 51ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں جو کل (16 جنوری 2021) کو ہونے والی ہے، اٹلی کےسنیمیٹو گرافر جناب وٹوریو اسٹورارو کو مایہ ناز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

وہ اپنی فلم دی برڈ وتھ دی کرسٹل پلومیج (1970) کی وجہ سے بہت معروف ہیں۔ ان کی معروف فلموں میں دی کنفورمسٹ (1970)، لاسٹ ٹانگو ان پیرس (1972)، اپوکیلپس ناؤ (19779)، ریڈس (1981)، دی لاسٹ ایمپرر (1987)، ڈک ٹریسی (1990)، کیسی سوسائٹی (2016) اور ونڈر وہیل (2017) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/VITTORIO%20IFFI%20LAA.jpg

جناب اسٹورارو کو ان کی فلموں کو اپوکیلپس ناؤ (1979)، ریڈس (1981) اور دی لاکھ ایمپرر (1987)  کی بہترین سنیمیٹو گرافی کے لیے تین آسکر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ وہ  ان تین بقید حیات لوگوں میں شامل ہیں جن کو یہ ایوارڈ تین مرتبہ مل چکا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No451



(Release ID: 1689185) Visitor Counter : 93


Read this release in: Hindi , English , Marathi