وزارت خزانہ

14.30 کروڑ روپے فرضی آئی ٹی سی دکھوکہ دہی سے پاس کرنے پر سی جی ایس ٹی دہلی کے افسروں نے ایک شخص کو گرفتار کیا

Posted On: 15 JAN 2021 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی15،جنوری2021

جعلی، نقلی، بوگس چالان کے خلاف جاری مہم کمیشنریٹ دلی ایسٹ میں سینٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کے افسروں نے لگ بھگ 79.5 کروڑ روپے کے جعلی بلوں کو جاری کرنے کے ایک معاملے کا پتہ لگایاہے۔ یہ سینڈی کیٹ تین کمپنیاں میسرس، انیسیکا  میٹلز، این جے ٹریڈنگ کمپنی اور میسرس اے جے انٹرپرائز قائم کرکے نتن جین کے ذریعے چلائی جارہی تھیں اور اس کے لئے ان کمپنیوں کے کنبے کے افراد کی شناخت استعمال کی جاری تھی۔ ان فرموں کے ذریعے نتن جین سی اے نے 14.30 کروڑ روپے کے جعلی آئی ٹی سی پاس کئے۔ سامان کو بھیجنے کے لئے تیار کئے گئے تمام ای-وے بلز بھی فرضی پائے گئے۔ نتن جین سی اے جو 16 دسمبر 2020 سے فرار تھا، 13 جنوری 2021 کو تفتیشی افسروں کے سامنے پیش ہوا اور اپنے بیان میں قبول کیا کہ اس نے اپنے والد نریش چند جین اور ان کی اہلیہ محترمہ دکشا جین کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے تین جعلی کمپنیاں قائم کیں اور جس کا مقصد جعلی آئی ٹی سی پاس کرنا اور اسے دستیاب کرانا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے دلی ایسٹ کمیشنریٹ کے ذریعے جعلی بلنگ کے دو کیسوں کا پتہ لگایاگیا تھا، جس میں سچن متل  اور دنیش جین بوگس چالان کے معاملے میں ملوث پائے گئے تھے اور انہوں نے اپنی فرموں کے ذریعے بالترتیب 12 کروڑ روپے اور 13.98 کروڑ روپے کے جعلی آئی ٹی سی پاس کئے تھے اور اپنے بیانات میں نتن جین کے نام کا بھی انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ نتن جین سی اے نے کمیشن کی بنیاد پر مختلف فرموں کے جعلی بلز، چالان انہیں فراہم کیے تھے۔

نتن جین کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69(1) کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے اور اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے نتن جین کو 27 جنوری 2021 تک 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

رواں سال کے دوران جعلی چالان کے تحت جس کنسولیٹیڈ رقم کا پتہ لگا ہے وہ 3684.46 کروڑ روپے ہے اور اس زون میں کل 18 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

...............................................................

                                                                                                                                                ش ح، ح ا، ع ر

U-425



(Release ID: 1689053) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil