وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نے ایم ایس ایم ای کے لیے لبرائیزڈ آتھرائزڈ اکنومک آپریٹر پیکیج کا اعلان کیا
Posted On:
07 JAN 2021 5:33PM by PIB Delhi
نئی دلی، 7 جنوری2021: کووڈ-19 کی وبا جیسے مشکل دور میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے ذریعے معیشت میں اہم حصے کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی راست ٹیکس بورڈ(سی بی آئی سی) میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے ایم ایس ایم ای اے ای او پیکیج نافذ کیا جائے گا۔
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو مجاز اقتصادی آپریٹر (اے ای او) بننے کی ترغیب دینے نیز مختلف فائدے حاصل کرنے کے کی خاطر سی بی آئی سی نے تعمیل کے معیاروں میں چھوٹ دی ہے بشرطے کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے پاس ان کی متعلقہ وزارتوں سے جاری کردہ سند ہو۔چھوٹ دی گئی شرطوں کے مطابق اسکیم میں درخواست دینے کے لیے ایک سال میں کم از کم 10 کسٹم کلیئرنس دستاویز داخل کی گئی ہوں اور دو سال میں تعمیل کا اچھا ریکارڈ ہونا چاہیے۔ دستاویزاتی شرائط کو بھی نرم بنایا گیا ہے۔ سی بی آئی سی اے ای او ٹیئر ٹی1 کے لیے مکمل دستاویزات کے الیکٹرانک اندراج کے 15 دن کے اندر اے ای او درجے کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ لینے کے لیے عہد بستہ ہے۔ ایم ایس ایم ای کے لیے بینک ضمانت کی شرائط جیسے اضافی فائدے شروع کیے گئے ہیں اور اس کی توسیع کی جائے گی۔
سی بی آئی سی کی لبرالائزڈ ایم ایس ایم ای اے ای او پیکن اسکیم رضاکارانہ تعمیل کا پروگرام ہے جو درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، لوجسٹک سروس فراہم کنندگان، کسٹوڈینز وغیرہ جیسے عالمی سپلائی چین میں معیار یافتہ فریقوں کو تیز رفتار منظوری کے لیے اہل بناتا ہے۔منظور شدہ اے ای دیگر باتوں کے علاوہ درآمد شدہ کنٹینروں کی براہ راست پورٹ ڈلیوری (ڈی پی ڈی) سہولت، برآمد کنٹروں کی راست پورٹ اینٹری (ڈی پی ای)، بھیجے گئے مال کی کسٹم منظوری میں اعلی سطھی مدد کا فائدہ اٹھاسکیں گے، جس سے کم کارگو منظوری وقت، بینک ضمانت سے چھوٹ، ری فنڈ/ری بیٹ/ڈیوٹی ڈرابیک کے لیے ترجیح یقینی بنائے جانے کے ساتھ ساتھ کسٹم پورٹ پر کلائنٹ ریلیشن شپ مینیجر سے رابطہ یقینی ہوگا۔مخصوص اے ای اوز کو ایک اور فائدہ یہ ملے گا کہ ان کی کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی موخر کردی جائے گی اور درآمد شدہ مال کی کسٹم سے منظوری سے پہلے ادائیگی ضروری نہیں ہوگی۔ ٹیٗر 2 اے ای اوز کو ایک اضافی فائدہ یہ ہوگا کہ ان کی برآمدات کے لیے مخصوص ممالک کے لیے غیرملکی کسٹم انتظامیہ کی مدد حاصل ہوگی، جن کے ساتھ بھارت نے باہمی معاہدہ کیا ہے۔
لبرلائزڈ ایم ایس ایم ای اے ای او پیکیج کے ذریعے سی بی آئی سی تمام اہل ایم ایس ایم ایز کو انتہائی رفتار ی سے کسٹم کلیئرنس اور دیگر اور بہت سے فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
*************
ش ح ۔ع ا۔ ت ع
U. No. 401
(Release ID: 1688741)
Visitor Counter : 253