کامرس اور صنعت کی وزارتہ

‘‘نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی26-2021’’ سے متعلق صنعت و تجارت کی پارلیمانی مشاوراتی کمیٹی کی میٹنگ منعقد

Posted On: 12 JAN 2021 8:49PM by PIB Delhi

آج ‘‘نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی26-2021’’کے موضوع پر کامرس  اور تجارت کی وزارت کی پارلیمانی مشاوراتی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کی اور اس میں اراکین پارلیمان اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اراکین پارلیمان کو بیرونی تجارتی پالیسی(ایف ٹی پی)کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرایا گیا۔ہندوستان کی بیرونی تجارتی پالیسی پانچ سال کے لئے وضع کی جاتی ہے۔ایف ٹی پی 20-2015،  یکم اپریل 2015ء کو نافذ العمل ہوئی اور اسے کووڈ -19وباء کے باعث اسے31  مارچ 2021ء تک ایک سال کی توسیع دی گئی۔

یہ مطلع کیا گیا کہ نئی ایف ٹی پی یکم اپریل 2021ء سے ، پانچ برس کی مدت کے لئے نافذ کی جائے گی اور بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں ہندوستان کو ایک قائد بنانے کے لئے جدوجہد کرے گی نیزشرح نمو اور روزگار کے لئے مرچنڈائز اور خدمات کی برآمدات کے ذریعے ماحصل کو چینلائز کرے گی، جس کا مقصد ہندوستان کو 5کھرب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔ایک سرگرم مدت میں ہندوستان کو پانچ ارب امریکی ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کا ایک کلیدی وسیلہ برآمدات کو ، مرچنڈائز اور خدمات،  دونوں شعبوں میں  مستحکم کرنا ہے، جو سلسلے وار طورسے اندرون ملک اور بیرون ملک ان  رکاوٹوں پر توجہ دے کر حاصل کیا جاسکتا ہے، جو پالیسی ، ضابطے اور لین دین کی لاگت کو کم کرنے کے لئے فعالی طریقہ کار سے متعلق ہیں نیز اس مقصد کو کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے کر ، مؤثر ، کفایت شعار اور باقاعدہ لوجسٹکس کے ذریعے ایک کفایت شعار ماحول وضع نیز بنیادی  ڈھانچے سے افادیت حاصل کرکے پورا کیا جاسکتا ہے۔سرکار کے ذریعے مؤثر بنیادی ڈھانچہ جاتی مدد کے ساتھ تعاون سے اندرون ملک مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے کی کارروائیوں میں بہتری سے ہندوستان کے اندر عدم توازن کو درست کرنے میں مدد ملے گی اور اسے تجارتی پالیسی میں شامل کیاجاسکے گا۔

اس  بات سے مطلع کیا گیا کہ ضلعی برآمداتی ہب اقدام نئی ایف ٹی پی کا ایک اہم عنصر ثابت ہوگا۔ کامرس کے محکمے نے ڈی جی ایف ٹی کے علاقائی حکام کے ساتھ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام حکومتوں سے رابطہ کرکے اس اقدام کو اضلاع میں آگے بڑھانے کے لئے کہا ہے، تاکہ اس کے نفاذ کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیاجاسکے۔اس کا مقصد برآمداتی ہب  کے طورپر اس کے امکانات حاصل کرنے کی غرض سے، ملک کے ہر ضلع میں، امکانات کو متحرک کرنے کے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔

نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی  کی تشکیل کے لئے ساجھیداروں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں۔دسمبر 2020ء میں تجارتی بورڈ کی میٹنگ ہوئی، جس میں ریاستی سرکاروں اور دیگر ساجھیداروں کا ماحصل وصول کیا گیا۔مزید میٹنگیں بھی منعقد کی گئیں، جو چیمبر آف کامرس ، صنعتی ایسوسی ایشنوں اور برآمداتی فروغ کی کونسلوں میں میٹنگیں منعقد ہوئیں، جس میں ان سے تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا۔مختلف ساجھیداروں کی جانب سے تجویزات مدعو کرنے کی غرض سے ایک تجارتی نوٹس جاری کیاگیا،جس کے نتیجے میں 2000 سے زیادہ تجاویز موصول ہوچکی ہیں۔ نئی غیر ملکی  تجارتی پالیسی تشکیل دیتے وقت ان تمام تجاویز کا مطالعہ کیا جائے گا۔

آج کی میٹنگ میں  اراکین پارلیمان نے نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی 26-2021ء سے متعلق قابل قدر تجاویز فراہم کیں۔ وزیر مملکت جناب پوری نے اراکین پارلیمان کے مختلف ماحصل اور تجاویز کا خیر مقدم کیا اور مطلع کیا کہ نئی ایف ٹی پی تیار کرتے وقت وزارت ان پر غور کرے گی۔ جناب پوری نے تمام اراکین پارلیمان کو دعوت دی کہ وہ مزید ماحصل اور تجاویز فراہم کریں۔

 

*************

 

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(U: 330)



(Release ID: 1688165) Visitor Counter : 207


Read this release in: Hindi , Marathi , English , Manipuri