صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرش وردھن  نے ایمس گوہاٹی کے ایم  بی بی ایس  کے  پہلے بیچ کے  شروع ہونے کے موقع پر   منعقدہ  تقریب کی صدارت کی


’’تقریباً 50 سال لگے، واجپئی کے دوسرے  ایمس کی  تصور نے جنم لیا‘‘

 ہندستان کے مختلف  حصوں میں ایمس  قیام کرنے کا مقصد  کفایتی  تیسرے درجے کی  صحت خدمات میں  خلا کو پر کرنا ہے  ، طویل مدتی  ویژن ہندستان کی  عام آبادی کے لئے  اروگیہ ہے

اسی سال فی ایک ہزار کے لئے   ڈاکٹر-مریض تناسب  1 بنانے کے ڈبلیو ایچ او کے نشانے کو حاصل کرنے کی کوشش :ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 12 JAN 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12جنوری 2021./ صحت او ر خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ایمس گوہاٹی کے ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کی پڑھائی شروع ہونے  کے موقع پر  منعقدہ  تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر  صحت اور خاندانی بہبود   کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔

 

ایم گوہاٹی میں  منعقدہ تقریب میں  آسام کے وزیر اعلی  جناب  سربابند سونیوال اور  آسام حکومت کے   صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر   جناب  ہمانتا  بسوا سرنا مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔

 ایم گوہاٹی کے    ایم بی بی ایس  کے  پہلے بیچ کے تمام طلبا کو    مبارک باد دیتے ہوئے   ڈاکٹر ہرش وردھن نے سب کی صحت کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے   ویژن کی یاد دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ  ایم گوہاٹی   نئے  معروف  اداروں کا  حصہ ہے  جس کا تصور   پردھان سواستھ یوجنا  (پی ایم ایس  ایس وائی)  کے پانچویں مرحلے میں  کی گئی۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی جناب اٹل بہاری واجپئ  کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں،  واجپئی   کی وجہ سے ہی    50 سال کے بعد   دوسرا ایمس وجود میں آیا۔ انہوں نے  کہا کہ ہندستان کے مختلف حصوں میں  نئے ایمس   قائم کرنے کا   فوری  ہدف   کفایتی   تیسرے درجہ کی صحت خدمات میں کھائی کو پر کرنا ہے اور اس کا    طویل مدتی ویژن ہندستان کی عام آبادی میں  بیماری کو دور کرنا  اور اسے  صحت مند بنانا ہے۔

آسام کی عوام کے لئے بہتر  صحت سہولیات کے امکان سے  خوش  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ یہ  اسپتال  750 بستروں والا    ہوگا  جس میں مختلف اسپیشلٹی کے ساتھ سپر اسپیشلٹی  ڈپارٹمنٹ ہوگا۔ یہ سب سے زیادہ    پرامید  پروجیکٹس میں سے ایک ہے   اور اس کے لئے  1123 کروڑ روپے مختلف کئے گئے ہیں  ، جس میں  جدید ترین طبی آلات کے لئے   185 کروڑ روپے   مختص کرنا شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آسام کی ضروری مدد اور  مرکزی حکومت کے ذریعہ   قریب سے نگرانی کئے جانے سے   پروجیکٹ جلدی سے جلدی پورا ہوگا۔

اسی سال  فی ہزار افراد کے لئے  ڈاکٹر-روگی نسبت  1 کرنے کے ڈبلیو ایچ او کے ہدف کو حاصل کرنے میں  حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے   ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ    تعلیمی سال  14-2013 سے  چھ نئے ایمس میں   ایم بی بی ایس  سیٹوں  کی کل تعداد 600 ہوگئی ہے  ،اضافی 300 ایم بی  بی ایس امیدواروں کے لئے موقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ ایمس گوہاٹی سمیت نئے ایمس جڑنے کے ساتھ ملک  میں سرکاری اداروں میں ایم بی بی ایس سیٹوں کی  مجموعی دستیابی بڑھ کر  42545 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  ان ایم بی بی ایس سیٹوں میں مستقبل  میں مزید  اضافہ ہوگا کیونکہ ایمس گوہاٹی   اپنے  عارضی احاطے سے  مستقل احاطے میں جارہا ہے  اور بنیادی ڈھانچہ   اور فروغ انسانی وسائل  کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ایمس گوہاٹی میں ایم بی بی ایس کی 125 سیٹیں ہوں گی۔ اس میں   اقتصادی طور سے کمزور طبقوں کے لئے   سیٹیں شامل ہیں۔  اس کے علاوہ   آنے والے وقت میں   60 نرسنگ  طالب علم ہوں گے۔  انہوں نے  ایم بی بی ایس سیٹوں کی مجموعی دستیابی  بڑھاکر 80 ہزار   کرنے کے  حکومت کی کوشش سے  آگاہ کیا۔

اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کرنے جارہے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ میں ہمیشہ نوجوان اور  ذہن دماغ کو  میڈیکل پیشہ چننے  کے لئے  ترغیب دیتا ہوں   کیونکہ  ڈاکٹر –مریض کا رشتہ  ہمدردی  ، ایثار اور انسانی دکھ کو کم کرنے کی خواہش جیسے   انسانی   خوبیوں  سے ترغیب پاتا ہے۔

 کووڈ-19وبا کے دوران  لاکھوں فرنٹلائن میڈیکل کارکنان  کے مسلسل  ایثار اور قربانی کی   یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کی   ہر مقام کی طرح ہندستان کے ڈاکٹروں  اور صحت کارکنان نے   قلعہ کو مضبوط بنائے رکھا اور وبا کے خلاف  ملک کی لڑائی میں  اول مورچے پر قائم رہے۔   ملک ان کا  احسان مند ہے۔

تقریب کو  سوامی وویکا نند  اور نوجوانوں کو وقف کرتے ہوئے کہاکہ سوای وویکانند نے   نوجوانوں میں  نئے سرے سے  اٹھ کھڑا ہوجانے والا  ہندستان دیکھا۔  جناب چوبے نے ملک کے   تمام علاقوں کے لوگوں نے لئے کوالٹی سے لیس  طبی سہولیات یقینی بنانے کے   وزیراعظم کے مشکل کام کو  ظاہر کرنے کے لئے   دہلی  ہو یا گوہاٹی  اپنا ملک اپنی ماٹی‘‘ کا نعرہ دیا۔   انہوں نے کہاکہ سپر اسپلشٹی سہولیات کے لئے   تشہیر   اور اس کی  حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نئے ایمس بنانے اور مختلف ریاستوں میں   ٹی ایم ایس ایس وائی کے تحت جی ایم سی کی شروعات صحیح سمت میں قدم ہے۔

جناب سونووال نے شمال مشرقی علاقے کے  ان   توجہ مرکوز کرنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ گزشتہ    چھ برسوں میں شمال مشرقی  میں کی گئی  سرمایہ کاری کا نتیجہ نظر آنے لگا ہے کیونکہ علاقہ  زیادہ ترقی یافتہ اور خود میں   پراعتماد بناہے۔

 اس موقع پر  گوہاٹی کے لوک سبھا رکن محترمہ کوئن اوجھا   اور سلچر سے لوک سبھا  رکن ڈاکٹر راج دیپ رائے  مہمان خصوصی تھے۔

 تقریب میں آسام کے چیف سکریٹری جناب  جشنو بروا اور حکومت آسام کے   صحت اور خاندانی بہبود محکمے کے اعلی حکام موجود تھے۔

آئی بی ،ایمس، گوہاٹی کےسربراہ   پروفیسر چتر ا سرکار تقریب کے  کنوینر رہے۔  اس موقع پر   ایمس بھونیشور کی ڈائریکٹر   ڈاکٹر گیتانجلی پدمانابھن   بٹنابانی   ایمس گوہاٹی  کے  فزیولوجی محکمے  کی   سربراہ  پروفیسر  ڈاکٹر مانسی بھٹاچارجی ایمس گوہاٹی کی رکن   جی ایم سی گوہاٹی کے    پرنسپل ، فیکلٹی اور اسٹاف ، ایمس گوہاٹی کے  فیکلٹی  اور کام  اور اسٹاف   ایم بی بی ایس اول بیچ کے طلبا   اور ان کے والدین نیز بھونیشور کے  فیکلٹی اور کام   اور افسران موجود تھے۔

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-322



(Release ID: 1688121) Visitor Counter : 187