وزارت خزانہ
اعداد وشمار کے قومی دفتر نے سال 21-2020 کے جی ڈی پی کے پیشگی تخمینے جاری کئے
حالیہ مہینوں میں مختلف اعلیٰ سطح کے اشاریوں کی نقل وحرکت ،اقتصادی سرگرمی کے پھر سے اُبھرنے کی وسیع تر صورت حال کو اُجاگر کرتی ہے
Posted On:
07 JAN 2021 6:54PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 07، جنوری ، 2021 : اعداد وشمار سے متعلق قومی دفتر (این ایس او) نے آج سال 21-2020 کے لئے گھریلو مجموعی پیداوار( جی ڈی پی) کے پہلے پیشگی تخمینے (اے ای) جاری کئے ہیں، 21-2020 میں 12-2011 کی قیمتوں کے حقیقی جی ڈی پی میں سات اعشاریہ سات فیصد تک تخفیف کا اندازہ لگا یا گیا ہے، جب کہ موجودہ قیمتوں پر سامنے کی جی ڈی پی میں چار اعشاریہ دو فیصد تک کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
این ایس او کے سہ ماہی تخمینوں کے مطابق 21-2020 کے پہلے نصف میں حقیقی جی ڈی پی میں 15.7 فیصد تک کی کمی ہوئی ہے۔ سہ ماہی تا سہ ماہی کی بنیاد پر حقیقی جی ڈی پی میں مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی سے مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی تک 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 21-2020 کے پیشگی تخمینے (اے ای) سے تیسری سہ ماہی اور چوتھی سہ ماہی میں اقتصادی سرگرمی میں مسلسل اضافے کی عکاسی ہوتی ہے، جس کی بدوسلت بھارتی معیشت میں 7.7 فیصد کی کمی کے ساتھ سال کا اختتام ہوگا۔ سہ ماہی تا سہ ماہی مسلسل ترقی سے لاک ڈاؤن کے بعد وی شکل والی اقتصادی بحالی کو قائم رکھنے کی غرض سے ملک کے اقتصادی عناصر کے استحکام کی توثیق ہوتی ہے۔
مانگ کی جانب ، 21-2020 میں حقیقی جی ڈی پی میں حکومت کے اخراجات میں 5.8 فیصد تک کے اضافے کے اندازے سے تقویت ملی ہے۔ سپلائی کی جانب زراعت کے شعبے میں 20-2019 کے پی ای کے مطابق چار فیصد کے مقابلے 3.4 فیصد کا مثبت اضافہ درج کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مال کی تیاری یعنی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں، بجلی کے شعبے میں 2.7 فیصد کی مثبت ترقی درج کئے جانے کا اندازہ ہے۔ کووڈ – 19 وبا اور اس سے متعلقہ حفظان صحت کے اقدامات سے خدمات کے شعبے پر بُرا اثر پڑا ہے، جہاں مالی سال 21-2020 میں تجارت، ہوٹلس، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں 21.4 فیصد تک کی کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ذیل کی ٹیبل سے 20-2019 (پی ای) کے مقابلے 21-2020 (اے ای) میں مانگ اور سپلائی سائڈ پر حقیقی جی ڈی پی ؍ جی وی اے کی شرح نمو ظاہر ہوتی ہے۔
جی ڈی پی کی مانگ سائڈ
|
21-2020 ،میں حقیقی ترقی (فیصد)
|
سپلائی سائڈ جی وی اے
|
21-2020 میں حقیقی ترقی (فیصد
|
نجی صرف
|
-9.5
|
زراعت
|
3.4
|
سرکاری صرف
|
5.8
|
کانکنی
|
-12.4
|
فکسڈ سرمایہ کاری
|
-14.5
|
استعمال کی اشیاء
|
2.7
|
برآمدات
|
-8.3
|
مال کی تیاری
|
-9.4
|
درآمدات
|
-20.5
|
تعمیرات
|
-12.6
|
|
|
خدمات
|
-8.8
|
حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطح کے مختلف اشاریوں کے اتار چڑھاؤ سے اقتصادی سرگرمی کے پھر سے ابُھرنے سے متعلق وسیع تر صورت حال اجاگر ہوتی ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے بھارت میں مقابلتا زیادہ آسانی سے قابو میں آنے والی وبا کی صورت حال کی بدولت اقتصادی بحالی کی تیزی میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔
بھارت میں دو ٹیکوں کے ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت ملنے کے بعد، حکومت بہت بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے لئے تیاریاں کررہی ہے۔ البتہ اب جب کہ ٹیکہ کاری مہم کا مرحلہ نزدیک آ رہا ہے، کووڈ سے نمٹنے سے متعلق معقول برتاؤ، احتیاط اور نگرانی پر مسلسل نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ع م۔ ق ر )
U.NO. 307
(Release ID: 1687887)
Visitor Counter : 244