نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

سال کے اختتام پر جائزہ: محکمہ امور نوجواں



کووڈ سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں این وائی کے ایس اور این ایس ایس کے نوجوان رضاکار6.47 کروڑ شہریوں تک پہنچے

پوشن ابھیان کے تحت نہرو یوا کیندر کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ غذائیت سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد

این وائی کے ایس ؍ این ایس ایس نے گزشتہ 7 مہینے میں ایک بھارت-سریشٹھ بھارت پر 67ویبیناروں کا انعقاد کیا

یوم آئین پر آئینی قدروں کے سلسلے میں منعقد ویبیناروں ؍ مذاکرات میں 81473گاوؤں کے 4.27لاکھ نوجوان رضاکاروں نے شرکت کی

لاکھوں نوجوان رضاکاروں نے فِٹ انڈیا مہم کے تحت ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں منعقد کیں

Posted On: 08 JAN 2021 10:34AM by PIB Delhi

 

سال 2020 کے دوران امورنوجواں کے محکمہ کےذریعے منعقد اہم پروگرام درج ذیل ہیں:

 

جن آندولن  - کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے مناسب برتاؤ کے ضابطوں کی پیروی کے سلسلے میں بیداری اور تعلیم

کووڈ کے دوران بزرگوں اور معذور افراد کی دیکھ بھال

کووڈ-19 وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے برتاؤ میں تبدیلی لائے جانے والے ضروری مناسب ضابطوں  پر لوگوں کے ذریعے عمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں نہرو یوا کیندر سنگٹھن (این وائی کےا یس) اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس ) نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے برتاؤ میں تبدیلی لائے جانے والے ضروری مناسب ضابطوں کے سلسلے میں بیداری اور تعلیم دینے کے لئے عوامی تحریک شروع کی تاکہ لوگوں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بارے میں آمادہ کیا جا سکے۔وزیراعظم نے گزشتہ 8-7 مہینوں میں اپنے ‘ من کی بات’ پروگراموں میں اس معاملے میں این ایس ایس اور نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے رول کی تعریف کی۔ کووڈ جانبازوں کے سلسلے میں سرکار کی ویب سائٹ    “covidwarriors.gov.in” میں درج 1.59کروڑ جانبازوں میں سے 60 لاکھ سے زیادہ جانباز امور نوجواں کے محکمے سے منسلک ہیں۔ نہرو یواکیندر سنگٹھن اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے گھروں میں فیس ماسک پہننے اور اس کے مناسب استعمال، سماجی دوری کی تعمیل کرنے، صفائی بنائے رکھنے کے لئے ہاتھ دھونے، بیماری کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے، بیماری سے لڑنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے آیوش کے طریقے اپنانے ، لوگوں کو کووڈ-19 کی جانچ کرانے کے لئے آمادہ کرنے اور انہیں آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کا استعمال کرنے کے لئے آمادہ کرنے کے لئے 6.47 کروڑ شہریوں تک مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پہنچ بنائی۔

 

کچھ سرگرمیوں کی تفصیل:

  • رضاکاروں نے 2.19 کروڑ لوگوں کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے آمادہ کیا۔
  • 61.35 لاکھ رضاکاروں نے “covidwarriors.gov.in” میں نام درج کرایا۔
  • 1.46 کروڑ شہریوں کو گھر پر فیس ماسک بنانے کےلئے ٹریننگ دی گئی۔
  • 22.78 لاکھ بزرگ لوگوں کو کووڈ-19کے سلسلے میں تحفظ اور دیکھ بھال مہیا کرائی گئی۔
  • 7.39لاکھ معذور افراد تک اس مدت کے دوران پہنچ بنائی گئی اور انہیں دیکھ بھال مہیا کرائی گئی۔
  • کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران رضاکاروں میں 19 لاکھ مزید لوگ شامل ہوئے۔
  • 62لاکھ سے زیادہ رضاکاروں کو آئی جی او ٹی ؍ ایم او ایچ ایف ڈبلیو ؍ ڈبلیو ایچ او ؍ این سی ڈی سی ماڈیولس کی ٹریننگ دی گئی۔

 

 

 

 

 

 

2-image002M6X9.jpg 1-image0016L9Y.jpg

5-image005UXN2.jpg 4-image004RNE0.jpg 3-image00300MV.jpg

این ایس ایس کے رضاکاروں کے ذریعے فیس ماسک کی تقسیم

8-image008LAJ2.jpg 7-image007F8RG.jpg 6-image0069UQR.jpg

این ایس ایس کے رضاکار امتحان کے مراکز پر ہینڈ سینٹائزیشن مہم چلاتے ہوئے

صدر جمہوریہ ہند نے ورچوئل طریقے سے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) انعامات تقسیم کئے:

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے 24؍ستمبر 2020 کو نئی  دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون میں سال 19-2018 کے لئے  این ایس ایس انعامات تقسیم کئے۔ کھیل اور امور نوجواں کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے وگیان بھون سے اس  پروگرام میں شرکت کی۔ سال 19-2018 کےلئے این ایس ایس انعامات 42 فاتحین کو 3 الگ الگ زمروں  میں –یونیورسٹی ؍ 2+کونسل ، این ایس ایس اکائیوں اور ان کے پروگرام آفیسرز اور این ایس ایس رضاکاروں کو دیئے گئے۔

9-image0016TLK.jpg

نہرو یوا کیندر سنگٹھن نے یوم آئین منایا :امورنوجواں کے محکمہ  کے تحت نہرو یوا کیندر سنگٹھن نے 26؍نومبر 2020 کو یوم آئین کا انعقاد کیا، جس میں آئین کے بنیادی اصولوں اور اس کی روح، بنیادی  فرائض اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی اور کاموں جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ این وائی کے ایس نے قومی نوجوان رضاکاروں، نوجوان لیڈروں اور ملک بھر کےیوتھ کلب کے ممبران کے ساتھ یوم آئین یوتھ کلب سرگرمیاں منعقد کیں۔ ان کے تحت 81473گاوؤں کے 4.27 لاکھ نوجوان رضاکاروں نے آئین کے قدروں اور بنیادی فرائض کے سلسلے میں منعقد ویبیناروں ؍ مذاکرات میں شرکت کی۔ یوم آئین کی حمایت میں ویب ایپس پر 7304 پوسٹ اور 27756 تصویریں ڈالی گئیں، میری ذمہ داری  سے متعلق 30769پوسٹ ڈالے گئے، جنہیں 2.76لاکھ لوگوں کے ذریعے شیئر کیاگیا، 15680 لوگوں نے  اسے بَز کیا یا اُن کی عوامی طور پر تشہیر کی گئی۔ اس مہم  میں 8.80لاکھ نوجوانوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی، 18523 نوجوانوں نے اِس موقع پر منعقد پینٹنگ کے 661 مقابلوں میں حصہ لیا، 964 ماہرین نے آئین اور جناب بی آر امبیڈکر جی کی زندگی سے متعلق موضوعات پر خطاب کئے، جن میں 28149نوجوانوں نے شرکت کی، نعرے لکھنے کے 1326 مقابلے ہوئے، جن میں 25236 نوجوانوں نے حصہ لیا، 144 آن لائن کوئز پروگرام ہوئے، جن میں 1927نوجوانوں  نے حصہ لیا، 205بلڈ ڈونیشن پروگرام ہوئے، جن میں 14759نوجوانوں نے حصہ لیا، بنیادی فرائض کے موضوع پر آئین کی تمہید لکھی 615تمہیدی دیواریں بنائی گئیں۔ ان تمام پروگراموں میں کُل ملا کر 35.61 لاکھ شہریوں نے شرکت کی۔

11-image010R5A9.jpg 10-image01109GF.jpg

 

12-image012S486.jpg

فٹ انڈیا مہم              

   نہرو یوا کیندر سنگٹھن نے ملک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کےد رمیان ‘فِٹ انڈیا’ مہم منعقد کی تاکہ نوجوانوں او ر دیہی باشندوں کو اس بات کے لئے تعلیم دی جا سکے اور انہیں آمادہ کیا جا سکے کہ وہ روزانہ آدھا گھنٹہ فٹنس کے لئے دیں۔ اس مہم کی تفصیل درج ذیل ہے:

فٹ انڈیا موومنٹ یوتھ کلب رجسٹریشن: حکومت ہند کے کھیل اور امور نوجواں کے وزیر (آزادنہ چارج)، جناب کرن رجیجو نے 15؍اگست 2020 کو ویب کاسٹ کے ذریعے فٹ انڈیا موومنٹ یوتھ کلب رجسٹریشن کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام 96790گاوؤں کے 2180700 نوجوانوں نے دیکھا۔

فٹ انڈیا فریڈم رَن:اس کا انعقاد ضلع نہرو یوا کیندروں نے ذریعے 15؍اگست 2020 کو کیا گیا۔ اس کا مقصد لوگوں میں فٹنس کو مقبول بنانا اور حب الوطنی کا جذبہ بڑھانا تھا۔ نہرو یوا سنگٹھن فیلڈ اہلکاروں، کووڈ جانبازوں، نہرو یواکیندر سنگٹھن سے منسلک یوتھ کلب ، گنگا دوت اور این ڈی آر ایف کے ذریعے تربیت یافتہ نوجوان رضاکاروں اور دیگر افراد سمیت کُل 507560لوگوں نےاس دوڑ میں حصہ لیااور 1015120کلو میٹر کی دوری طے کی۔

فٹ انڈیا یوتھ کلب رجسٹریشن:  فٹ انڈیا ویب سائٹ www.fitindia.gov.in پر 49635نہرو یوا کیندر سنگٹھن یوتھ کلب اور فٹ انڈیا یوتھ کلب کا رجسٹریشن کیاگیا۔

فٹ انڈیاڈائلاگ :وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 24؍ستمبر 2020 کو فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے فٹ انڈیا ماہرین اور مشتہرین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے  اس آن لائن مذاکرہ کے دوران ‘فٹ انڈیاایز ایپروپریٹ فٹنس پروٹوکالس’ کی شروعات کی۔ 9.11لاکھ لوگ اس پروگرام کے گواہ بنے۔

ضلع نہرو یوا کیندروں نے 51588پربھات پھیریاں لگائیں، جن میں 13.09 لاکھ قومی نوجوان رضاکاروں، یوتھ کلب کے ممبران اور سماج کے مختلف طبقوں کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ 2.74لاکھ نوجوان رضاکاروں نے فٹ انڈیا پورٹل پر رجسٹریشن کروایا، ‘نیو انڈیا-فٹ انڈیا’ پر 82736 ہیش ٹیگ امپریشن آئے۔

فٹ انڈیا مہم کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے ضلع سطحی نہرو یوا کیندروں نے 25690سائکلو تھان منعقد کئے۔ 7 سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان منعقد ان پروگراموں میں نہرو یوا کیندر سنگٹھن سے وابستہ یوتھ کلب کے رضاکاروں نے سرگرم شرکت کی۔ اس کے علاوہ  سماج کے مختلف طبقوں سے آئے 11.56 لاکھ نوجوانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور 67.05 لاکھ کلو میٹر کی دوری طے کی۔

13-image01340TZ.jpg

15-image015GU4K.png 14-image014OX02.jpg

پوشن ابھیان:

پوشن ابھیان کے تحت نہرو یوا کیندروں میں ایک لاکھ سے زیادہ غذائیت سے متعلق سرگرمیاں چلائیں:ایک ستمبر 2020 سے شروع ہوئے پوشن ماہ کے دوران کھیل اور امور نوجواں کی وزارت نے مختلف سرگرمیاں منعقد کیں۔ پوشن ماہ منانے کا مقصد ملک بھر میں  غذائیت کے اشاریوں میں بہتری لانے  کے لئے آمادہ کرنا تھا۔ امور نوجواں کے محکمہ کا نہرو یوا کیندر سنگٹھن پچھلے 2 سال سے ستمبر مہینے میں ملک بھر میں  قومی پوشن ماہ کا انعقاد کر رہا ہے۔ قومی پوشن ماہ کے تحت ضلع سطحی نہرو یوا کیندروں نے نیشنل یوتھ والنٹیئرس (این وائی وی)، یوتھ کلب کے ممبران، کووڈ جانبازوں، گنگا دوتوں اور دیگر قومی نوجوان رضاکاروں کواس بات کے لئے آمادہ کیا کہ وہ دیہی باشندوں کو کم غذائیت، ماں کے دودھ کی اہمیت، ضلع انتظامیہ کی مدد سے کچن گارڈن بنانے ، آنگن واڑیوں اور آشا کارکنوں کو اس کی مضبوطی سے تعمیل کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ پوشن ماہ کے دوران کُل 104421پروگرام منعقد کئے گئے، جن میں 5102912نوجوانوں اور دیہی باشندوں نے شرکت کی۔ الگ الگ دانشوروں کی حمایت سے 1125ویبینار منعقد کئے گئے، جن میں کم غذائیت، خاص طور سے وبائی مرض کے دوران اور اس کے بعد کم غذائیت سے بُری طرح متاثر بچوں کے بارے میں غذائیت کے ماہرین سے مذاکرات منعقد کرائے گئے۔ اس سلسلے میں سب سے بہترین کاموں اور ایسے معاملوں  کا ذکر کیاگیا، جن میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

15-image003MLZN.jpg

پوشن ماہ 2020 کے موقع پر نشانزد کی گئی سرگرمیاں:

  • کم غذائیت سے بُری طرح متاثر (ایس اے ایم  میں مبتلا) بچوں کی نشاندہی کرنااور ان کو ٹریک کرنا اور کچن گارڈن کو فروغ دینےکے لئے شجرکاری کی مہم چلانا۔
  • ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے کم غذائیت سے بُری طرح متاثر  ؍ ایس اے ایم  بچوں کی فوری شناخت کرنے کے لئے نوجوان رضاکار گروپوں جیسے این وائی ایس کو جماعتوں کی بنیاد پر حساس بنانا اور شامل کرنا۔
  • فٹ انڈیا مہم کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایس اے آئی کے تال میل سے غذا کے معیار کے بارے میں ڈیجیٹل طور پر حساس بنانا۔
  • اس کے علاوہ کم غذائیت، صاف صفائی اور مختلف قسم کی غذاؤں میں توازن کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا۔
  • متعلقہ احاطوں اور کیمپس میں پوشن باغیچہ قائم کرنے کی  حوصلہ افزائی کرنا۔

این ایس ایس ، این سی سی، این وائی کے ایس رضاکاروں اور اُنّت بھارت ابھیان کے ذریعے قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کےلئے قومی ویبینار: وزارت تعلیم  نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کےلئے این ایس ایس ، این سی سی، این کے وائی ایس، اُنّت بھارت ابھیان (یو بی اے)رضاکاروں کے ذریعے قومی ویبینار منعقد کئے۔ یہ ویبینار 16؍ستمبر 2020 کو سکشہ پرو پہل کے تحت منعقد کئے گئے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، نہرو یوا کیندر سنگٹھن اور اُنّت بھارت ابھیان کے ملک بھر میں  پھیلے رضاکار ان ویبیناروں میں ورچوئل طریقے سے شامل ہوئے۔

16image017SCY6.jpg

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم نکات کے بارے میں معلومات کی تشہیر کرنا:طلبہ، سرپرستوں، گرام پنچایتوں اور برادریوں میں قومی تعلیمی پالیسی کے اہم نکات کی تشہیر کے لئے این وائی کے ایس کو ذمہ داری دی گئی۔ این وائی کے ایس نے اس سرگرمی کے تحت نئی  تعلیمی پالیسی 2020 پر وزیراعظم کی تقریر کے ویڈیو کو واٹس ایپ اور ویبینار پر شیئر کیا، اساتذہ، سرپرستوں، کمیونٹی اور پی آر آئی کے ممبران کے رول کے بارے میں بتایا، کنبوں تک پہنچ بنائی، بچوں کے گھروں تک نصابی مواد پہنچانے میں ٹیچروں کی مدد کی ، بچوں کے گھروں کے  آس پاس رہنے والے رضاکاروں کے ذریعے چھوٹے بچوں کو پڑھانے جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ اس دوران کُل 3.90 کروڑ شہریوں کو نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم نکات کے بارے میں معلومات مہیا کرائی گئی۔

17image019YJIK.jpg 16-image018T912.png

راشٹریہ سووچھتا کیندر کا افتتاح اور گندگی  مُکت بھارت ابھیان: این وائی کے ایس کے بہت سے  اہلکار اور یوتھ کلب کے ممبران راشٹریہ  سووچھتا کیندر کی 8؍اگست 2020 کو ہوئی افتتاحی تقریب  کے گواہ بنے۔ اس موقع پر ہفتے بھر کا گندگی مُکت بھارت ابھیان بھی شروع کیا گیا۔ گندگی مکت بھارت ابھیان کے تحت این وائی کے ایس نے  سنگل یوز والے پلاسٹک کوجمع کرنے اور اسے چھانٹنے، شرمدان:عوامی عمارتوں کی صفائی، ایس بی ایم کے پیغاما ت کو دیواروں پر لکھنے، شرمدان اور شجرکاری، آن لائن پینٹنگ مقابلے، صاف صفائی اور سووچھتا مہم   اور بیت الخلا کی تعمیر ؍ مرمت کے کام کئے۔  جس کے تحت 3.41لاکھ سرگرمیاں چلائی گئیں، جن میں 95.13 لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی۔

19-image0212J6W.jpg 18-image020043P.jpg

 

20-image02261HV.jpg

‘ایک بھارت-سریشٹھ بھارت’ پروگرام (ای بی ایس بی)21-2020 ویبینار(ورچوئل طریقے سے):امور نوجواں کے محکمے نے‘ایک بھارت-سریشٹھ بھارت’ کے پیغام کو پھیلانے میں اہم رول ادا کیا۔ این وائی کے ایس ؍ این ایس ایس نے  پچھلے 7 مہینوں میں 67 ویبینار منعقد کئے، جس میں 1.50نوجوانوں نے شرکت کی۔یہ ویبینار ایک بھارت-سریشٹھ بھارت کے تمام پہلوؤں جیسے ثقافت، سیاحت، کھانے پینے کی عادتیں، مختلف قسم کے رقص، زبانیں، رسم و رواج وغیرہ موضوعات پر منعقد کئے گئے۔ اس کے علاوہ این وائی کے ایس نے تاریخ، تہذیب،  ثقافتی اہمیت کے مقامات ، سیاحت، کھانے پینے اور زبانوں کو سیکھنے سے جڑے موضوعات پر بھی ویبینار منعقد کئے۔ ان ویبیناروں میں ملک کی تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے  14398 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ گھر میں فیس ماسک بنانے اور ان کے صحیح استعمال، سماجی دوری پر عمل کرنے ، صفائی کے لئے ہاتھ دھوتے رہنے، بیماری کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے، قوت مدافعت بڑھانے والے، آیوش کے طریقوں کو اپنانے، لوگوں کو کووڈ-19 کی جانچ کرانے کے لئے آمادہ کرنے اور آروگیہ سیتو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے ا ور اس کو استعمال کرنے کےلئے آمادہ کرنے کی مہم بھی چلائی گئی۔

 

23-image024GY8A.jpg 22-image0231BM8.jpg

 

25-image026FDXG.jpg 24-image0255XVJ.jpg

نمامی گنگے پروگرام میں نوجوانوں کی شرکت:این وائی کے ایس گنگا کی صفائی کی قومی مہم کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس کے تحت 4 ریاستوں کے 29 ضلعوں کے گنگا ندی سے ملحق گاوؤں میں صاف صفائی کے بارے میں بیداری پھیلا رہا ہے۔

  • علاقائی سطح پر18 سے 20 نومبر 2020 کو 3 دن کا ایک تربیتی پروگرام اور ورکشاپ منعقد کیاگیا، جس میں ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر (ڈی پی او) اور پروجیکٹ اسسٹنٹ کو تعلیم اور گنگا ندی کی صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ پروجیکٹ کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنانے، پروجیکٹ کےبارے میں سمجھداری بڑھانے، پروجیکٹ کی فنڈنگ کا انتظام کرنے ا ور تقریروں، حوصلہ افزا بات چیت، آئی ای سی مواد ، نعروں، نکڑ ناٹکوں کے ذریعے نوجوانوں کو آلودگی کے بارے میں بیدار کر کے گنگا ندی کو صاف بنانے کےلئے آمادہ کیاگیا۔
  • آن لائن منعقد نیشنل پینٹنگ چمپئن شپ میں 1140لوگوں نے حصہ لیا۔ کالانتر آرٹ ٹرسٹ کے ذریعے این ایم سی جی کے تعاون سے 5؍ستمبر سے 2؍ اکتوبر 2020 تک ‘ کالانتر 2020’ نام کی اس چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا۔
  • 2سے 4 نومبر 2020 کو ورچوئل پلیٹ فارم پر دگنگا اُتسو 2020 منعقد کیاگیا۔اس میں گنگا آرتی، نکڑ ناٹک، صفائی مہم، گنگا کوئز وغیرہ جیسی1635سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں 39676لوگوں نے حصہ لیا۔
  • وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام منعقد کیا، جس میں ڈسٹرکٹ پروجیکٹ افسران کو ندی اور ا س کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔ یہ پروگرام 7-6 اکتوبر 2020 کو منعقد کیاگیا۔
  • پروجیکٹ کے تحت اپریل سے دسمبر 2020 تک 3.28 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 2569 بیداری پروگرام منعقد کئے گئے اور 1456صفائی مہم چلائی گئی۔

جناب کرن رجیجو نے ریاستو ں سے اپیل کی کہ وہ این وائی کے ایس اور این ایس ایس کے رضاکاروں کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں:کھیل اور امور نوجواں کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)جناب کرن رجیجو نے 18ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیل اور امور نوجواں کے وزیراور سینئر افسروں سے 14؍جولائی 2020 کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ یہ میٹنگ اُس دوروزہ اجلاس کے پہلے حصہ کے طور پر کی گئی، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19 کے بعد کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے اپنے روڈمیپ کے بارے میں اور ریاستی سطح پر مختلف اسکیموں کو آگے بڑھانے کے لئے نہرو یوا کیندر سنگٹھن اور این ایس ایس کے زیادہ سے زیادہ رضاکاروں کو شامل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرنی ہے۔

26-image002IEP8.jpg

 

*************

ش ح ۔ق ت۔ ک ا

U. No. 303

 


(Release ID: 1687874) Visitor Counter : 193