امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی کارروائیاں


کے ایم ایس خریداری عمل کے تحت100903.00 کروڑ کے ایم ایس پی مالیت کے دھان کی خریداری سے تقریباً 71.13 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

24177.67کروڑ روپے قیمت کی8271116کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں، جس سے1602127 کسان مستفید ہوئے

Posted On: 11 JAN 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،  11 جنوری:

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے ، جیسا سابقہ سیزنوں میں کیا گیا تھا۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام ، کرناٹک اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک سے جاری ہے۔ گذشتہ سال کے423.35 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال  10 جنوری 2021  تک 534.44 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے دھان کی خریداری میں26.24 فیصد کا اضافہ  درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر534.44 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا37.94فیصد ہے۔

 

001.jpg

 

کُل100903.00 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی مالیت کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کے عمل  سے تقریباً71.13لاکھ کسانوں کو  پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔

 

002.jpg

 

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس)کے تحت 51.66 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی،تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری، ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

10 جنوری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1535.35 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی286983.79 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہے،جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ  اور راجستھان کے152769کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح10 جنوری2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں،جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرے کی خرید کی گئی تھی۔ جہاں تک کوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ خریف کی فصل دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

 

003.jpg

 

  پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔ 10جنوری 2021 تک8271116کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 24177.67کروڑ روپے ہے، اس سے1602127  کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

004.jpg

*****

ش ح۔ا ع۔ن ع

 

U NO: 298

 


(Release ID: 1687841) Visitor Counter : 138