وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

4.48 فی صد جی ایس 2023، جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033، 6.22 فی صد جی ایس 2035 اور 6.67 فیصد جی ایس 2050 کی فروخت )دوبارہ اجرا( کے لیے نیلامی

प्रविष्टि तिथि: 11 JAN 2021 8:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11 جنوری ، 2021 / حکومت ہند جی او آئی نے مندرجہ ذیل کی  فروخت ) دوبارہ اجرا( کا اعلان کیا ہے۔  i۔ 4.48 فیصد سرکاری سکیورٹی 2023 کی فروخت قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے ایک نوٹیفائڈ رقم 6 ہزار کروڑ روپے ) برائے نام( ، ii۔ حکومت ہند کے فلوٹنگ  شرحوں کے بانڈز 2033 کی فروخت ایک نوٹیفائڈ رقم 2 ہزار کروڑ روپے ) برائے نام( قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے ، iii۔ 6.22 فیصد سرکاری سکیورٹی 2035 ، ایک نوٹیفائڈ رقم  9000 کروڑ روپے برائے نام  قیمت کی بنیاد والی نیلامی کے ذریعے اور iv;۔ 6.67 فیصد سرکاری سکیورٹی 2050 کی فروخت ایک نوٹیفائڈ رقم 5000 کروڑ روپے  ب) برائے نام( کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  جی او آئی کے پاس متبادل ہیں کہ وہ  مندرجہ بالا سکیورٹیز میں سے ہر ایک کے ایوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھ سکتی ہے۔ یہ نیلامی بھارتیہ ریزرو بینک کے ممبئی دفتر کے ذریعے کی جائے گی جو ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ہے۔ یہ نیلامی  کثیر قیمتی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے 15 جنوری 2021 ) جمعہ( کو کی جائے گی۔

سکیورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا  جائے گا۔ یہ الاٹمنٹ سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیرمسابقتی  بولی کی سہولت کی اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔

 نیلامی کےلیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیوں کو بھارتیہ ریزرو بینک سے کلیدی بینکنگ حل ) ای کوبیر( نظام پر الیکٹرانک شکل میں 15 جنوری 2021 کو داخل کر دیا جائے۔  غیرمسابقتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے صبح گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مسابقتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامیوں کے نتیجے کا اعلان 15 جنوری 2021 ) جمعہ( کو  کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی 18 جنوری 2021) پیر( کو کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –294


(रिलीज़ आईडी: 1687834) आगंतुक पटल : 133
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Manipuri , English , हिन्दी