وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ نے لداخ میں فارورڈ لوکیشنز کا دورہ کیا

Posted On: 11 JAN 2021 7:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/جنوری 2021 ۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے 11 جنوری 2021 کو  لداخ میں ایئر فورس اسٹیشنوں اور ایڈوانسڈ لینڈنگ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انھیں آپریشنز کے متعلق تیاریوں اور ایئر بیسز نیز فارورڈ ایریاز میں تعینات فورسیز کی صورت حال سے واقف کرایا گیا۔ انھوں نے انڈین ایئر فورس اور انڈین آرمی کے ان مقامات پر تعینات عملے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

تھوئیسے کے اپنے دورے کے دوران انھوں نے موسم سرما میں فوجیوں کے سپورٹ اور ان کے رسد کے لئے رواں لوجسٹک آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے ڈی بی او اور نیوما اے ایل جی کا بھی دورہ کیا، جہاں انھیں متعلقہ سب سیکٹرس میں سکیورٹی کی صورت حال سے واقف کرایا گیا۔ ڈی بی او، سی اے ایس پر انھوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گل دائرہ نذر کیا۔ اپنی روانگی سے قبل فضائیہ کے سربراہ نے سی ڈی ایس کے ساتھ ملاقات کی، تاکہ سینئر آئی اے ایف اور انڈین آرمی کمانڈروں کے ساتھ ایئر فورس اسٹیشن لیہہ میں آپریشنل امور پر جامع تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

سی اے ایس نے اس غیرمعمولی اعلیٰ سطحی مورال اور تندہی کی زبردست ستائش کی جس کے ذریعے سبھی عملہ موسم کی سختی اور علاقے کی دشوار گزاری کے باوجود آپریشنل تیاریوں کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

MD-1.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 292



(Release ID: 1687811) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil