نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم 12 جنوری کو دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے


فیسٹیول کے تین قومی فاتحین کو تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا

Posted On: 10 JAN 2021 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10 جنوری       وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2021 کو صبح 10:30 بجے دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران فیسٹیول کے تین قومی فاتحین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر ، مرکزی وزیر تعلیم اورکھیل و نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بھی موجود ہوں گے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کا مقصد 18 سے 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آواز کو سننا ہے ، جو آنے والے سالوں میں عوامی خدمات سمیت مختلف پیشے میں شامل ہوں گے۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) وزیر اعظم کے ذریعہ 31 دسمبر 2017 کو اپنے "من کی بات "سے خطاب میں دیئے گئے خیال پر مبنی ہے ۔ وزیر اعظم کے خیال سے متاثر ہوکر ،  پہلا این وائی پی ایف 2019 کا انعقاد 12 جنوری سے 27 فروری 2019 تک ضلع ، ریاست اور قومی سطح پر "جدید ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی کے شراکت دار بنیں" کے موضوع  پر ہوا۔ اس پروگرام میں کل 88،000 نوجوانوں نے شرکت کیا ۔ 28 ریاستوں کے 56 ریاستی  ایوارڈ یافتگان اور 728 فائنلسٹس نے 26 فروری ، 2019 کو نئی دہلی میں قومی یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لیا۔ 27 فروری ، 2019 کو ، وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے پہلے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے ٹاپ 3 فاتحین کو ایوارڈ  سے نوازا ، جنھیں وزیر اعظم کی موجودگی میں اپنے خیالات شیئر کرنے کا موقع بھی ملا۔

اسی جذبے اور مقصد کو جاری رکھنے کے لئے ، مزید جوش و جذبے کے ساتھ دوسرا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2021 23 دسمبر 2020 کو ورچوئل  انداز میں شروع کیا گیا ، جس کا مشاہدہ ملک بھر میں  ، ضلع ، ریاست اورقومی سطح پر  23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور شراکت داروں نے کیا۔

اس کے بعدمختلف  ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ 29-24 دسمبر 2020 ء تک ورچوئل انداز میں  منعقد ہوا۔ اس میں ، ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 698 اضلاع کے 2.34 لاکھ (18-25 سال) نوجوانوں نے 150 مقامات پر حصہ لیا۔ اس کے بعد یکم جنوری  سے 05 جنوری 2021 ء تک ورچوئل انداز  میں ریاستی یوتھ پارلیمنٹ نے شرکت کی جس میں 1،345 اضلاع کےپہلے اور دوسرے فاتح نے حصہ لیا۔ ضلعی اور ریاستی یوتھ پارلیمنٹ کے دوران ، شرکاء نے دیئے گئے موضوعات پر زیادہ سے زیادہ 4 منٹ غور کیا اور پانچ جیوری ممبران  کے ذریعہ فاتح قرار پائے۔

قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ، 2021 کا فائنل 11 جنوری ، 2021 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہوگا۔ ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام خطوں کے 84 فاتحین کو لوک سبھا اسپیکر ،راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے  وزیر (آزادانہ چارج) اور دیگر معززین کے سامنے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں موجود ہونے کا موقع ملے گا۔ 29 قومی فاتحین کو راجیہ سبھا کی رکن ،محترمہ روپا گنگولی ، ، لوک سبھا  کے رکن جناب پرویش صاحب سنگھ اور ممتاز صحافی شری پرفل کیتکر پر مشتمل قومی جیوری کے سامنے بولنے کا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم 12 جنوری 2021 کو قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ، 2021 کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ پہلے تینوں فاتحین کو وزیر اعظم کے سامنے تقریر کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم بھی نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔

قومی یوتھ فیسٹیول

قومی یوتھ فیسٹیول ہر سال 12 سے 16 جنوری تک منعقد کیا جاتا ہے۔ 12 جنوری سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش ہے جسے ہر سال  نوجوانوں کے قوم دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال ، قومی یوتھ فیسٹیول کے ساتھ ساتھ این وائی پی ایف کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

قومی یوتھ فیسٹیول کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں  کے اظہار کے لئے جمع کرنا ہے۔ منی انڈیا بنا کر انہیں ایک ایسا میدان فراہم کرنا ہے جہاں نوجوان رسمی و غیر رسمی ترتیب میں اپنی معاشرتی اور ثقافتی انفرادیت کا تبادلہ کرتے ہیں۔اس کا مقصد قومی یکجہتی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے ، اخوت ، ہمت اور جرات کو فروغ دینا بھی ہے۔ بنیادی مقصد ایک بھارت شریشٹھ بھارات کی روح ، جوہر اور تصور کی تشہیر کرنا ہے۔

کووڈ – 19 کے باعث ، 24 ویں قومی یوتھ فیسٹیول کو ورچوئل انداز میں منعقد کیا جارہا ہے۔ 'وائی یو وی اے اے ایچ – اتساہ نئے بھارت کا' اس سال کے فیسٹیول کا مرکزی خیال ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان جدید ہندوستان کے جشن کو زندہ کریں گے۔ 24 ویں قومی یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب اور دوسرا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں 12 جنوری 2021 کومنعقد  ہوگی۔ 24 ویں قومی یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 16 جنوری 2021 کو ، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل  سینٹر ، نئی دہلی میں ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-252



(Release ID: 1687463) Visitor Counter : 170