صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پرواسی بھارتیہ دوس کی سالانہ کانفرنس کے مکمل اجلاس کی صدارت کی


ہمیں دواؤں اور ویکسین کی عالمی قلت کو دور کرنے کے ایک تازہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے

Posted On: 09 JAN 2021 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 جنوری ، 2021 /صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پرواسی بھارتیہ دوس کی سالانہ کانفرنس کے ’’صحت،  معیشت ، سماجی اور بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں کووڈ کے بعد کے چیلنجوں کے سلسلے میں مکمل اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صدارت کی‘‘ ۔ یہ 16واں کنوینشن موتھما ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے  جس کا موضوع ہے ’کووڈ کے بعد کے چیلنجوں کا سامنا‘‘۔

 

 

صحت کے مرکزی وزیر نے اپنے تقریب میں اس طرح کے عالمی بحران کے دوران  عالمی شرکات داری کی ضرورت پر توجہ دینے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا ’’حالیہ وبا سے ہنگامی حالات کے تئیں انسانوں کی حساسیت کا اظہار ہوتا ہے جس سے اس بات کی پہچان ہوتی ہے کہ ہمیں اور زیادہ رفتار اور پہلے سے سوچے سمجھے طریقے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح کے عالمی بحران کے دوران خطروں  سے نمٹنے کے لیے ہمیں عالمی حفظان صحت میں اپنے مفاد اور سرمایہ کاری کو نئی زندگی دینے کے لیے عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔  ہمیں  اپنے وسائل کو جمع کر کے اور ایک دوسرے کی مدد کر کے ، ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کر کے ان خراب حالات پر غلبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔  ہمیں بیمارریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات  میں  کمی لانے کے ایک زبردست لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ ہمیں دواؤاو اور ویکسین کی  عالمی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک تازہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ میں اس مقاصد اور لائحہ عل پر آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہوں گا۔  آپ سبھی لوگوں کے ساتھ جنہیں بہت سے ملکوں کا وسیع تجربہ ہے  لگاتار سرگرم رہنے کی وجہ سے اصلاحات کی جا سکیں گی اور دیرپا ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کی جانب پیش قدمی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔ عالمی سطح پر صحت بیمے کو انتہائی نتیجہ خیز مستعید اور وسائل کے بامقصد استعمال میں مدد ملے گی۔ ‘‘

اس سلسلے میں بھارت کی قیادت کی سیاسی عہدبستگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ’’وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی مجموعی قیادت میں حکومت اپنے مقاصد کے تئیں سرگرم ہیں اور پچھلے سال 8 جنوری کو نوویل وائرس پر پہلی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔  حکومت نے 29 مارچ 2020 کو 11 بااختیار گروپ تشکیل دیے  تھے  یہ گروپ ملک میں کووڈ – 19 سے نمٹنے کے  مختلف پہلوؤں پر تشکیل دیے گیے تھے تاکہ طبی ہنگامی حالات سے متعلق منصوبے سے لے کر ٹکنالوجی اور اعداد و شمار کے بندوبست تک کے معاملات پر فیصلے کیے جا سکیں۔ ‘‘

ملک کی لگاتار کوششوں کے مثبت نتائج کو سراہتے ہوئے ’’جنوری میں کووڈ جانچ کے لیے محض ایک لیباریٹری کی صورتحال سے لے کر فی الحال اب 2316 لیباریٹریز ہیں جن میں کووڈ -19 ٹیسٹنگ کی جاتی ہے۔ فی الحال ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ہم زیرو سطح سے اب ملک ہی میں تیار کی گئی صلاحیتوں کی وجہ سے 10 لاکھ کٹس تیار کرنے کی صلاحیت پر پہنچ گیے ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیراعظم کی طرف سے شروع کیے گیے پروجیکٹ  آیوشمان بھارت پر بھی اظہار خیال کیا۔ 50 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت صحت بیمہ فراہم کرنے کے لیے عالمی صحت کے شعبے میں  یہ ایک اہم اسکیم ہے جو دنیا بھر کی صحت بیمے کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –242


(Release ID: 1687423) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Manipuri