نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجیو نے کارپوریٹس، پی ایس یو سے اپیل کی کہ وہ کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے خواب کے حصص دار بنیں، ایس بی آئی نے اولمپک میں لینے والے ایتھلیٹوں کے لئے قومی کھیل کود ترقیاتی فنڈ میں 5 کروڑ روپئے کا تعاون دیا

Posted On: 08 JAN 2021 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جنوری 2021 ۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو نے کارپوریٹ انڈیا اور صف اوّل کی پبلک سیکٹر اکائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے کھیل کود کے ماحول کو تقویت دینے کے لئے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے ایک جزو کے طور پر قومی کھیل کود ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) میں تعاون دینے کے لئے آگے آئیں اور کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کی سمت میں بھارت کے سفر میں حصص دار بنیں۔

تعاون سے حاصل ہونے والے فنڈ میں اس سال پہلی حصے داری اسٹیٹ بینک آف انڈیا ہے، جس نے 8 جنوری، بروز جمعہ این ایس ڈی ایف میں 5 کروڑ روپئے کا تعاون دیا، جس کا بنیادی مقصد ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت جن ایلیٹ ایتھلیٹوں کو تعاون دیا جارہا ہے ان کی ضرورتوں کی تکمیل کرنا ہے۔

کارپوریٹس، پی ایس یوز اور افراد کے ذریعے این ایس ڈی ایف میں جو مجموعی تعاون دیا جاتا ہے وہ بھارت سرکار کے تعاون کے برابر ہے اور اس فنڈ کا استعمال بالعموم کھیلوں اور مخصوص کھیلوں کے فروغ کے لئے کیا جاتا ہے، تاکہ قومی اور بین الاقوامی سفر پر امتیازی مقام حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ کھیلوں میں کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیلوں کے ماہرین کو خصوصی تربیت اور کوچنگ دی جاسکے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رجیجیو نے کہا کہ میں اس فیاضانہ تعاون کے لئے ایس بی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ٹیم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک ایک پیسہ دانش مندی کے ساتھ اس سال اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کے سفر کو تقویت دینے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ میں اس موقع پر سبھی پی ایس یوز، کارپوریٹس اور افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور این ایس ڈی ایف میں تعاون دیں اور کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے سفر کے حصص دار بنیں۔ حکومت کھیل کود کا ایک مضبوط ماحول بنانے کے لئے جو کچھ کرسکتی ہے، کررہی ہے۔ تاہم حکومت یہ کام اکیلے نہیں کرسکتی۔ ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم 2028 کے اولمپک میں چوٹی کے 10 ملکوں میں اپنی جگہ بنانے کے بھارت کے طویل مدتی خواب کو حقیقت کی شکل دے سکیں۔ ان رضاکارانہ تعاون سے یہ یقینی بنے گا کہ اتنی ہی رقم وزارت خزانہ کے ذریعے حاصل ہوسکے اور اس فنڈ کا استعمال اپنے ایتھلیٹوں کو دانش مندانہ طریقے سے تعاون دینے کے لئے استعمال کیا جاسکے۔

اس اقدام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کھیل کود کی وزارت کو 5 کروڑ روپئے کا چیک پیش کرنے والے ایس بی آئی کے چیئرمین جناب دنیش کھارا نے کہا کہ یہ ایس بی آئی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ اولمپک کے سال میں ٹی او پی ایس (ٹاپس) اسکیم کے تحت ایلیٹ ایتھلیٹوں کو تعاون دینے کا اہل ہوسکا ہے۔ اس سال ہمارے ایتھلیٹ عالمی اسٹیج پر مسابقت کریں گے اور ایک ذمے دار کارپوریٹ شہری کے طور پر ہم اسے اپنی ذمے داری محسوس کریں گے کہ ہم ہر ممکن طریقے سے انھیں مضبوط بنائیں۔

فی الحال ایتھلیٹکس، کشتی، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، پیرا – ایتھلیٹکس، پیرا- بیڈمنٹن، پیرا- شوٹنگ، تیراندازی اور باکسنگ کے شعبوں میں 2021 کے اولمپکس کے لئے ٹاپس کور گروپ میں 105 ایتھلیٹوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ این ایس ڈی ایف کے توسط سے ٹاپس کو فراہم کی جانے والی رقم کا استعمال اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کی ٹریننگ کے لئے استعمال کی جائے گی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 230

08.01.2021



(Release ID: 1687255) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi