پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے منگولیاکے وزیروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 08 JAN 2021 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 / پیٹرولیم و قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج منگولیا کے ممبر پارلیمنٹ ، وزیر اور  چیف کابینہ کے سکریٹری جناب ایل  او یون ایردین اور بھارت - ،منگولیا تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے ساتھی صدر اور کانوں و بھارتی صنعت کے وزیر جناب جی یون ڈون  کے ساتھ بات چیت کی۔  اس میٹنگ میں پیٹرولیم اور اسٹیل کے شعبوں میں تعاون سے متعلق جامع نظریات کا تبادلہ کیا گیا۔

جناب پردھان نے ، جناب او یون ایردین  اور یون ڈون کی ستائش کی کہ انہوں نے منگول ریفائنری پروجیکٹ پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے منظوریوں کو آسان بنانے میں مدد دی۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی طرف سے دیئے گیے سلسلے  وار  قرض کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ جناب پردھان نے اس ریفائنری میں خام تیل پہنچانے کے لیے ایک پائپ لائن قائم کرنے میں ان کے عزم کو بھی سراہا جو تین شینڈ میں تعمیر کی جا رہی ہے۔

جناب پردھان نے بھارت کی اسٹیل صنعت کو کھانا پکانے کے کوئلے کی سپلائی میں منگولیائی کمپنیوں کی  دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا۔

وزیر موصوف نے  حکومت ہند کی طرف سے بھارت کے اس عزم کو دوہرایا کہ وہ منگول ریفائنری پروجیکٹ کو وقت کے اندر اندر مکمل کرنے کا پابند ہے ، جو ملک کی پہلی ریفائنری ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

08.01.2021

U –224

 



(Release ID: 1687248) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Manipuri