وزارت خزانہ

خود مختار گولڈ بانڈ اسکیم 21- 2020 (سیریز ایکس) -  اجرا کی قیمت

Posted On: 08 JAN 2021 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 /حکومت ہند کے  نوٹیفکیشن نمبر  No.4(4)-B(W&M)/2020   مورخہ 9 اکتوبر، 2020 کے تحت خود مختار گولڈ بانڈز 21-2020 (سیریز ایکس) ، 11 سے 15 جنوری ، 2021 کی مدت کے لیے کھولے جائیں گے۔ جس کے تصفیے کی تاریخ 19 جنوری 2021 ہے۔  سبسکرپشن  مدت کے دوران بانڈ کے اجرا کی قیمت 5104 روپے فی گرام ہو گی۔ اس کی اشاعت 8 جنوری ، 2021 کو آر بی آئی نے بھی  اپنی پریس ریلیز میں کی ہے۔

حکومت ہند نے بھارتیہ ریزرو بینک کے صلاح مشورے کے ساتھ اجرا کی قیمت سے ، فی گرام  50 روپے کی رعایت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رعایت ان سرمایہ کاروں  کو دی جائے گی جو آن لائن درخواست دیتے ہیں  اور انہیں ادائیگی بھی ڈیجیٹل طریقے سے کی جاتی ہے۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کے اجرا کی قیمت  5054 روپے فی گرام سونے کی قیمت ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

08.01.2021

U –226



(Release ID: 1687247) Visitor Counter : 100