شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایکو سسٹم سروسز کے قدرتی اثاثے کا حساب کتاب اور تخمینہ انڈیا فورم – 2021
Posted On:
08 JAN 2021 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 /1. این سی اے وی ای ایس انڈیا فورم 2021 کا اہتمام اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کر رہے ہے۔ یوروپی یونین کے فنڈ والے این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ پر مشترکہ طور پر عمل درآمد اقوام متحدہ کے اعداد و شمار سے متعلق ڈویژن یو این ایس ڈی ، اقوام متحدہ کا ماحولیات سے متعلق پروگرام یو این ای پی اور حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنوینشن سی بی ڈی کر رہے ہیں۔ بھارت ان پانچ ملکوں میں سے ایک ہے جو اس پروجیکٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ دیگر ملک یہ ہیں – برازیل، چین، جنوبی افریقہ اور میکسیکو۔
2. بھارت میں این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ پر عمل درآمد ایم او ایس پی آئی ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت اور نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر کے ساتھ مل کر کر رہی ہے۔ ایم او ایس پی آئی نے سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک مشاورتی عمل کے ذریعے تال میل قائم کیا ہے۔
3. اس پروجیکٹ میں حصہ لینے سے ایم او ایس پی آئی کو اقوام متحدہ کے ایس ای ای اے لائحہ عمل کے مطابق ماحولیاتی کھاتوں کو مرتب کرنے میں مدد ملی ہے ۔ نیز اسے اپنی اشاعت ’’این ای اسٹیٹس انڈیا ‘‘ میں ماحولیات سے متعلق کھاتوں کو جاری کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان میں سے بہت سے کھاتے سماجی اور اقتصادی امور سے متعلق ہیں۔ یہ اشاعت اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ https://mospi.gov.in/web/mospi/reports-publications .
4. این سی اے وی ای ایس پروجیکٹ میں ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اس کے تحت انڈیا ای وی ایل ٹول تیار کیا ہے جو بنیادی طور پر ملک کی مختلف ریاستوں میں مختلف ایکو نظام خدمات کی اقدار کو فروغ دے گا۔ یہ ایکو سسٹم خدمات ملک بھر میں کیے گیے تقریباً 80 مطالعات پر مبنی ہے۔
5. این سی اے وی ایس ای انڈیا فورم 2021 کا انعقاد ورچوئل شکل میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں 14، 21 اور 28 جنوری 2021 کو اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
14 جنوری، 2021 : قدرتی اثاثے سے متعلق کھاتوں اور ایکو سسٹم خدمات کی ایک قدر کے شعبے میں بین الاقوامی ایجنسیاں کوشش کر رہی ہیں۔
21 جنوری ، 2021 : بھارت میں این سی اے کے لیے پالیسی مانگ۔
28 جنوری ، 2021 : قدرتی اثاثوں سے متعلق کھاتوں اور ایکو سسٹم خدمات کی قدر اور بھارت میں قدرتی اثاثوں کے حساب کتاب کے نظر ناموں میں حصولیابیاں۔
6. ایک ویب پورٹل www.ncavesindiaforum.in تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل ماحولیات سے متعلق معلومات کے لیے رجسٹریشن ، پارٹیسپیشن اور ایک ذخیرے کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
7. تقریب کے پہلے دن اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت آزادنہ چارج اور منصوبہ بندی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ ان مختلف سرکاری اقدامات کو اجاگر کریں گے جو ماحولیات سے متعلق ڈیٹا ایکو سسٹم میں بہتری لانے کے لیے کیے گیے ہیں۔
8. اس کے علاوہ پہلے دن بھارت میں ای یو کے وفد کے کثیر اور مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
9. اس فورم کا مقصد آن لائن نمائش اور ٹوئیٹر پوسٹر سیشن پلیٹ فارم کے ذریعے ماحولیات سے متعلق اہم تحقیق / کام کی نمائش کرنا ہے۔
10. وزارت نے این سی اے وی ای ایس انڈیا فورم – 2021 میں سرگرم شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
08.01.2021
U –222
(Release ID: 1687244)
Visitor Counter : 341