بجلی کی وزارت

این سی ایل ٹی نے جل پاورکارپوریشن لمیٹڈ کےلے این ایس پی سی کے قراردادی منصوبے کو منظوری دی

Posted On: 07 JAN 2021 8:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07جنوری: کمپنی قانون سے متعلق قومی ٹرائی بیونل (این سی ایل ٹی) کی حیدرآباد بینچ نے مورخہ 24 دسمبر 2020 کے اپنے حکم کے ذریعہ جل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (جے  پی سی ایل) کاکنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے این ایچ پی سی کے قراردادی منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔

جل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی سی ایل)، سکم میں 120 میگاواٹ کے  رنگٹ مرحلہ چہارم پن بجلی پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنارہی تھی۔ اس کمپنی کو فی الحال کمپنیوں کے دیوالیہ پن کے حل سے متعلق عمل (سی آئی آر پی) کا سامنا ہے۔ جسے عزت مآب این سی ایل ٹی کے مورخہ 9 اپریل 2019 کےحکم پر شروع کیا گیا تھا۔

این ایچ پی سی لمیٹڈ نے جو بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری ملکیت کا ادارہ ہے، اس نے اپنا قرار دادی منصوبہ پیش کیا تھا اور 24 جنوری 2020 کو قرض خواہوں کی کمیٹی( سی او سی) کے ذریعہ کامیاب  قرار دی ، درخواست گزار قرار دیا گیا تھا۔ سی او سی کے ذریعہ منظورشدہ یہ منصوبہ ریزولیوشن پیشہ ور نے 28 جنوری 2020 کو عزت مآب این سی ایل ٹی حیدرآباد بینچ میں دائر کیا تھا۔

این ایچ پی سی -165 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گی اور اس پروجیکٹ پر 943 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جل پاور کارپوریشن لمیٹڈ، لینکو تیستا ہائیڈرو پاور لمیٹڈ(ایل ٹی ایچ پی ایل) کے بعد دوسری کمپنی ہے جس کا کنٹرول این ایچ پی سی نے این سی ایل ٹی عمل کے ذریعہ اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔

 

 

 

***************

)م ن ۔ ع م۔ف ر)

U-202


(Release ID: 1687058) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi