بجلی کی وزارت

کے تحت ای ۔سرٹیفیکٹ کی تجارت کے لئے ضابطوں اورمعیارات کا اعلان کیاہےII بجلی کی وزارت نے پی اے ٹی سائیکل

Posted On: 06 JAN 2021 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،06جنوری :بھارت سرکارکی بجلی کی وزارت نے توانائی کارکردگی سے متعلق ادارے ( بی ای ای ) سے صلاح ومشورہ کرکے جی ایس آر779( ای ) مورخہ 14دسمبر ، 2020کے ذریعہ صرف سال 19-2018کے لئے تیل کی فی میٹرک ٹن قیمت کااعلان کیاہے جو بھارت کے 18402روپے کے مساوی ہے ۔

اس کے بعد مسلسل ہدف کے برسوں کے لئے قیمت وہ رقم ہوگی جسے کہ مرکزی حکومتنے سرکاری گزٹ میں نوٹیفائی کرکے وضاحت کے ساتھ بیان کیاہوگا۔ ایسی قیمت ، سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کی تاریخ کو نافذالعمل ہوجائے گی ۔سال 19-2018کے لئے مساوی تیل کی ایک میٹرک ٹن تیل کی قیمت کارکردگی ، حصولیابی اورتجارت کی اسکیم کے تحت ریلویز اوربجلی کی ترسیلی کمپنیوں جیسے نئے سیکٹروں کے اضافے کی وجہ سے توانائی کے مطابق مخلوط ہونے میں ہورہی تبدیلیوں اور جی ایس آر373(ای ) مورخہ 31مارچ 2016 کے اطلاع نامہ کے مطابق قیموں کے حساب کے طریق عمل کو زیادہ کارگذاربنانے پرمبنی ہے ۔

بی ای ای کے بارے میں

بی ای ای ، بھارت سرکارکی بجلی کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے جو بھارتی معیشت کی توانائی کی شدت میں کمی کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ توانائی کے تحفظ اورکارکردگی کے بارے میں پالیسیاں اورحکمت عملی مرتب کرنے میں تعاون کرتاہے ۔بی ای ای نامزد صارفین ، ریاست کی نامزد ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ تال میل کرتاہے تاکہ توانائی کے تحفظ سے متعلق قانون کے تحت ایسے تفویض کی گئی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے مقصد سے موجودہ دستیاب وسائل اوربنیادی ڈھانچہ کی نشاندہی کی جاسکے اورانھیں بروئے کارلایاجاسکے ۔

********************

 

(م ن ۔   ع م۔ع آ )

U-174



(Release ID: 1686770) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil