سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-این اے ایل کے ذریعہ تیارکردہ سوستھ وائیونان ایوسیووینٹی لیٹرکو باضابطہ منظوری دی گئی ،ٹکنالوجی کو کمرشیل استعمال کے لئے 6پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپا گیا

Posted On: 05 JAN 2021 8:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5جنوری :سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی کے میڈیکل پروفیشنلز کے ساتھ سی ایس آئی آر۔این اے ایل کے سائنسدانوں نے کووڈ عالمی وباکے آغاز میں ہی وینٹی لیٹروں کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام شروع کردیاتھا اور انھوں نے کووڈ -19کے مریضوں کے علاج کی اضافی خصوصیات والانان ایوسیو دوسطحی پازیٹوایئروے پریشروینٹی لیٹر-سوستھ وائیوکو ملک کے اندرڈیزائن کیااوراسے تیارکیااورملک کو خود کفیل بنایا ۔اس آلے کی کارکردگی کی جانچ ماہرین کی ایک کمیٹی نے کی ہے  جس کی تشکیل حکومت ہند کی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ڈائرکٹرجنرل آف ہیلتھ سروسیز نے کی  ۔ماہرین کی اس کمیٹی نے احتیاط کے ساتھ جانچ کرنے کے بعد نتیجہ اخذکیاکہ سوستھ وائیوکو ایسے کووڈ -19مریضوں کے معاملے میں بھی استعمال کیاجاسکتاہے جنھیں 35فیصد تک آکسیجن سپلیمنٹ کی ضرورت ہے ۔

سی ایس آئی آر۔این کے ایل کے ذریعہ تیارکردہ سوستھ وائیوایک مائیکروکنٹرولرپرمبنی پریسائزکلوزڈلوپ اڈیپٹوکنٹرول سسٹم ہے جس میں ایچ ای پی اے فلٹر( بہت زیادہ کارگرپارٹی کلیٹ ایئرفلٹر) کے ساتھ ایک بلٹ ان بائیوکمپیٹیبل ‘‘3ڈی  پرنٹڈ مینی فولڈ اینڈ کپلر’’شامل ہے ۔ ان منفرد خصوصیات سے وائرس پھیلنے کاخوف کم کرنے میں مددملتی ہے ۔ اس میں باہری آکسیجن کنسینٹریٹریا انریچ منٹ یونٹ کو جوڑنے کے انتظام کے ساتھ سی پی اے پی ، بائی ڈائمڈ ،اسپان ٹینیس /آٹوموڈجیسی خصوصیات بھی ہیں ۔

اس وینٹی لیٹرکو بجلی سے متعلق تحفظ ، کارکردگی اوربائیوکمپیٹی بلٹی کے لئے این اے بی ایل سے منظورشدہ ایجنسی میں سخت جانچ سے گذرنا پڑاہے ۔سوستھ وائیو کی کمانڈ ہاسپٹل ، بنگلور اور میسورمیڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میسور میں کووڈ کے 50مریضوں پر کامیاب کلنیکل  ٹرائل کی گئی ہے ۔ کلنیکل ٹرائل کی رپورٹ میں واضح طورپرکہاگیاہے کہ سوستھ وائیووینٹی لیٹرآلے کی کارکردگی کووڈ 19مریضوں کے استعمال کے دوران سیچوریشن کو بہتربنانے کے معاملے میں اطمینان بخش اورموثرہے ۔یہ  سی ایس آئی آر۔ این اے ایل  صحت مرکز ، کمانڈ ہاسپٹل بنگلوراور میسورمیڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میسور سے ملنے والے تعاون سمیت  سی ایس آئی آر-آئی بی آئی جی کے میڈیکل پروفیشنلز، اورسی ایس آئی آر-این اے ایل کے ایرواسپیس سائنسدانوں کی زبردست کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

سی ایس آئی آر-این اے ایل نے اس ٹکنالوجی کو بازارمیں استعمال کئے جانے کے مقصد سے 6پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کیاہے ۔ اوران میں سے ایک کمپنی( جو کہ ایم ایس ایم ای کے زمرے میں آتی ہے ) نے تقریبا300یونٹ ہفتہ وار کے لئے پروڈکشن سہولیات قائم کی ہیں ۔ سی ایس آئی آر-این اے ایل نے حال ہی میں دہلی حکومت کو 1200سوستھ وائیومشیوں کی سپلائی کا  آرڈرحاصل کیا ہے اور اس سلسلے میں دہلی کے مختلف اسپتالوں میں آرڈرکے مطابق سپلائی کرنے اورمشین لگانے کا کام جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک اس ٹکنالوجی میں خود کفیل ہوگیاہے جو کہ حکومت ہند کے آتم نربھرویژن کے تحت ایک بڑی کامیابی ہے ۔

ab-1.jpg

ab-2.jpg

AB-3.jpg

AB-4.jpg

 

                              

 (م ن ۔   ا گ۔ع آ )

U-143



(Release ID: 1686462) Visitor Counter : 176