وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی ، گروگرام نے فرضی طریقے سے 12.90 کروڑ روپے کے اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے الزام میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا

Posted On: 31 DEC 2020 5:55PM by PIB Delhi

نئی دلی،31؍ دسمبر، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس ( ڈی جی جی آئی)، شمالی زون ؍ علاقے، گروگرام نے تین لوگوں کو فرضی طریقے سے اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں جناب آلوک بھارگو اور ان کے دو بیٹے اکل اور اتِن بھارگو کے نام شامل ہیں، جو کہ نئی دلی کے وزیر پور میں واقع میسرز دہلی فائلس اور میسرز ایبی ناکس انڈستری اور میسرز میٹالیکس انڈسٹری کے مالک ہیں۔ تینوں کمپنیوں نے مل کر ایسی کمپنیوں کے تقریبا 72 کروڑ روپے کے انوائس بنائے ہیں، جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، جس کے ذریعہ تقریباً ان پٹ ٹیکس کریڈٹ میں 12.90کروڑ روپے کا فرضی کاروبار کیا ہے۔ اس فرضی معاملے میں کمپنیوں نے ایسے مٹیریئل کی رسید بنا دی تھی، جو کہ انہوں نے خریدا ہی نہیں تھا۔

اس بنیاد پر آلوک بھارگو اور ان کے بیٹوں اکُل اور اتِن بھاگو نے سی جی ایس ٹی قانون، 2017 کے سیکشن 132(1) (سی) کی خلاف ورزی کی ہے، جو کہ جی ایس ٹی قانون، 2017 کے سیکشن 132 (1) (آئی) کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

اس بنیاد پر 30 ؍ دسمبر 2020 کو جناب آلوک بھارگو اور ان کے بیٹوں اکل اور اتن بھارگو کو جی ایس ٹی قانون، 2017 کے سیکشن 69 (1) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ان لوگوں کو نئی دہلی کے پٹیالہ ہاؤس میں میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور ان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

 

*************

( م ن ۔ش ت۔  ک ا(

U. No. 75



(Release ID: 1685943) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi