صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ادویہ کے معیاراتی کنٹرول کی مرکزی تنظیم(سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی(ایس ای سی)نے، میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیااور میسرز بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ کی تیز تر منظوری کے عمل کی درخواست کے ساتھ ساتھ میسرزکیڈیلا ہیلتھ کیئرلمیٹڈ کے فیز۔III ٹرائل کے بارے میں سفارشات کی ہیں

Posted On: 02 JAN 2021 7:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،02جنوری: سی ڈی ایس سی او کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی یکم اور 2جنوری 2021 کو میٹنگ ہوئی  اور ان میں ڈرکس کنٹرولرجنرل آف انڈیا کےلئے  غور کرنے  اورحتمی فیصلے  کےلئے سفارشات کی گئیں۔

1۔میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے کو  کثیر رخی ضابطہ کی صورتحال کے مطابق ویکسین کے محدود ایمرجنسی استعمال کی اجازت دینا۔

2۔ میسرز بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ، حیدرآباد کو ، خاص طور پر میوٹینٹ  اسٹرین  کے ذریعہ  متاثر ہونے کے تناظر میں انتہائی احتیاط کے طور پر ، کلینک جاتی ٹرائل کے موڈ میں، مفاد عامہ میں ،ایمرجنسی صورت حال میں  محدود طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینا۔

3۔ میسرز  کڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کو فیز۔III کلینکل ٹرائل کرنے کے لئے اجازت دینا۔

 

ایچ  ایف ڈبلیو/کووڈ ریاستی اعداد وشمار/30 نومبر 2020/1

-

 

 

***************

)م ن ۔ ا ع۔ف ر)

U-72

 

 


(Release ID: 1685924) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi , Telugu