وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم نے آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا


طلبہ سے آتم نربھر بھارت مہم میں تعاون کرنے کو کہا

آئی آئی ایم کے طلباء کو ملک کی امنگ کے ساتھ اپنے کیریئر کو ہم آہنگ کرنے کی تاکید کی

Posted On: 02 JAN 2021 2:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اوڈیشہ کے گورنر اور وزیر اعلی ، مرکزی وزراء شری رمیش پوکھریال ‘نشنک’ ، شری دھرمیندر پردھان اور شری پرتاپ چندر سارنگی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی آئی ایم سمبل پور کا مستقل کیمپس نہ صرف اوڈیشہ کی ثقافت اور وسائل کو دکھائے گا بلکہ اوڈیشہ کو مینجمنٹ کے شعبے میں بھی عالمی سطح پر پہچان دلائے گا۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہر میں اسٹارٹ اپ قائم ہو رہے ہیں اور حالیہ مشکل دور میں ہندوستان نے مزید ’یونیکورنز‘ دیکھے ہیں ، زراعت کے شعبے میں تیزی سے اصلاحات ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کو ملک کی امنگ کے ساتھ ہم آہنگ بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس نئی دہائی میں برانڈ انڈیا کو عالمی سطح پر پہچان دلانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے مقامی پیداوار کو عالمی سطح تک لے جانے میں طلبا کے رول پر تفصیل سے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ سمبل پور کے علاقے میں بے پناہ مقامی صلاحیتوں کی روشنی میں سیاحت کو بہتر بنانے کے خیالات پر کام کریں۔ انہوں نے ان سے مقامی مصنوعات جیسے مقامی دستکاری ، ٹیکسٹائل اور قبائلی فن پر کام کرنے کو کہا جس میں بہت بڑا امکان موجود ہے۔ انہوں نے ان سے خطے کی وافر معدنیات اور دیگر وسائل کے بہتر بندوبست پر بھی کام کرنے کو کہا کیونکہ یہ سب آتم نربھربھارت مہم میں معاون ثابت ہوں گے۔ آئی آئی ایم کے طلبا کو مقامی کو عالمی بنانے کے لئے اختراعی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ وہ آتم نربھر بھارت مشن ، مقامی مصنوعات اور بین الاقوامی تعاون کے مابین ایک پل کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا ، "آپ کو اختراعی دیانتداری اور شمولیت کے منتر کے ساتھ اپنی انتظامی صلاحیتوں کو دکھانا ہوگا''۔

وزیر اعظم نے نئی ٹکنالوجیوں جیسے اضافی پرنٹنگ ، بدلتی پیداوار تکنیک ، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ کی روشنی میں انتظامیہ کے نئے چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔ یہ ٹیکنالوجیز ڈیجیٹل رابطہ کاری کے ساتھ اور کہیں بھی کے تصور سے کام کرنے نے دنیا کو ایک عالمی گاوں میں تبدیل کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان نے حالیہ مہینوں میں تیزی سے اصلاحات کیں اور نہ صرف ان تبدیلیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کی بلکہ ان سے آگے نکل جانے کی بھی کوشش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کام کرنے کے انداز بدلنے سے انتظامی صلاحیتوں سے متعلق تقاضے متاثر ہورہے ہیں اور ٹاپ ڈاون یا ٹاپ ہیوی مینجمنٹ صلاحیتوں کی جگہ مددگار ، اختراعی اور ٹرانسفارمیٹو مینجمنٹ لے رہی ہے۔ تصویر میں بوٹس اور الگورتھم کے ساتھ تکنیکی مینجمنٹ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ انسانی مینجمنٹ۔

جناب مودی نے طلبہ سے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح بڑے پیمانے پر اختراع اور تعاون کے ساتھ کووڈ بحران سے نمٹا گیا وہ اس کی تحقیق کریں۔ انہوں نے ان سے مطالعہ کرنے کو کہا کہ اتنے مختصر وقت میں صلاحیت اور اہلیت کو کس طرح بڑھایا گیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملک مسئلے کو حل کرنے کے قلیل مدتی نقطہ نظر سے باہر نکل رہا ہے اور اب طویل مدتی حلوں پر کس طرح توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے جن دھن کھاتوں کی مثال دی اور یہ کہ کیسے ملک میں ایل پی جی کنکشن کی کوریج 2014 میں 55 فیصد سے بڑھ کر آج 98 فیصد ہوگئی۔ وزیر اعظم نے کہا ، "مینجمنٹ صرف بڑی کمپنیوں کو سنبھالنا نہیں ہے بلکہ مینجمنٹ کا مطلب زندگی کی دیکھ بھال کرنا بھی ہے"۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اچھا منتظم بننے کے لئے ملک کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنا زیادہ ضروری ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں کا دائرہ کار وسیع ہو اور وہ صرف اپنی مہارت پر مرکوز نہ ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں وسیع ، کثیر انضباطی اور جامع نقطہ نظر پر زور دیا گیا ہے تاکہ پیشہ ورانہ تعلیم میں سائلوس کو ختم کیا جا سکے جو وقت کے ساتھ ابھرا ہے۔

 

آج سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ آئی آئی ایم سمبل پور ملک کی ترقی میں بھر پور تعاون کرے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں قابل ذکر شراکت داری کے لئے ادارہ عالمی سطح پر یقینی طور پر پہچانا جائے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں حکومت نے تعلیمی سہولتوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کو انتہائی ترجیح دی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے گذشتہ 6 سالوں کے دوران پورے اداروں میں نشستوں کی تعداد اور انجینئرنگ ، طبی اور انتظامی اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافے کا ذکر کیا۔

طلبا کو ٹیم سازی میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے تعلق مضبوط ہوگا۔ انہوں نے تکنیک ، مہارت اور اختراع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر سطح پر قدر میں اضافے پر زور دینے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے سبھی سے عالمی پیشرفتوں اور تبدیلیوں کے بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اپ۔ اسکل، اپڈیٹ اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو کامیابی کے لئے اور ہندوستان کو وشوگرو کے طور پر قائم کرنے کے لئے ‘ملک پہلے۔ کردار لازمی' نصب العین پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بھی بات کی اوراس بات کا اعادہ کیا کہ ایکویٹی ، معیار اور رسائی کی مضبوط بنیادوں پر اس کی تعمیر ہوئی ہے۔

شری دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آج کا دن سب کے لئے تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کی واضح اپیل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ آتم نربھر بھارت کے اہداف کے حصول کے لئے وزیر اعظم کی دی گئی ہدایت پر چلیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ سمبل پور خطہ معدنیات سے مالا مال ہے اور بہت ساری معاشی سرگرمیوں سے گھرا ہوا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی آئی ایم سمبل پور ایک نیا کاروباری ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی کوشش کرے گا اورآتم نربھر بھارت کے مرکزی نقطہ کے طور پر سامنے آئے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ نئی تعلیمی پالیسی کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں رہے گا۔

***************

 

 

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:50

 


(Release ID: 1685797) Visitor Counter : 164