سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نئےسال کے پہلے دن سے ہی فاسٹ ٹیگ کا لازمی نفاذ ؛ ہائبرڈ لین 15 فروری 2021 تک کام کرنا شروع کردیں گی
Posted On:
31 DEC 2020 6:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31دسمبر 2020/ نئے سال کے پہلے دن سے فاسٹ ٹیگ کا لازمی نفاذ-ہائی برڈ لینس 15 فروری 2021 تک کام کرتی رہیں گی۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے یکم دسمبر، 2017 سے پہلے فروخت کی جانے والی زمروں میں شامل موٹر گاڑیوں کے لئے یکم جنوری ، 2021 سے فاسٹ ٹریک یا ایف اے ایس ٹیگ کی فٹمنٹ لازمی قرار دے دی ہے۔ زمرہ ایم میں کم از کم چار پہیہ والی گاڑیاں شامل ہیں، جن کا استعمال مسافروں کو لانے لے جانے میں کیا جاتا ہے۔ زمرہ ایم کا مطلب کم ا ز کم چار پہہیوں والی وہ موٹر گاڑیاں ہیں، جو سازوسامان لانے لے جانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سامان کے علاوہ افراد کو بھی لے جاسکتی ہیں۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ سینٹرل موٹر وہیکل رول کا نفاذ اسی طرح سے قائم رہے گا۔
تاہم، قومی شاہراہوں پر فیس پلازہ کی ہائبر لینوں میں،فیس کی ادائیگی ، فاسٹ ٹیگ ک ساتھ نقد موڈ میں بھی 15 فروری 2021 کی جاسکتی ہے۔ مزید برآں، فیس پلازہ کے ایف اے ایس ٹیگ لینوں میں، فیس کی ادائیگی صرف ایف اے ایس ٹیگ کے ذریعہ جاری رہے گی۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ وہ یکم جنوری 2021 سے فیس پلازہ پر 100 فی صد ای–ٹولنگ کے نفاذ کے لئے پرعزم ہے، جس کو ترمیم شدہ ، سی ایم وی رولز یا ضابطوں کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-8583
(Release ID: 1685542)
Visitor Counter : 213