وزارت خزانہ

اے ڈی بی انڈیا نے آسام میں بجلی پیداوار کی صلاحیت میں اضافے کے لیے 231 ملین ڈالر کے قرضے پر دستخط کیے

Posted On: 01 JAN 2021 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم جنوری ،2021    /        ایسیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی اور حکومت ہند نے 30 دسمبر 2020 کو 231 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے، جس کا مقصد آسام میں 120 میگاواٹ کے پن بجلی پلانٹ کی تعمیر کے ذریعے  بجلی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سے گھریلو سطح پر استعمال ہونے والی بجلی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔

آسام میں جاری بجلی شعبے کی سرمایہ کاری کے پروگرام  کےلیے یہ تیسری کھیپ ہے ، جسے اے ڈی بی بورڈ نے جولائی 2014 میں منظوری دی تھی۔ پروگرام میں اس کی پچھلی کھیپیں بھی شامل ہیں جو  آسام میں صارفین کی سطح پر بجلی خدمات میں بہتری لانے کے لیے توانائی کی پیداوار  اور اس کی تقسیم کے نظام کی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والے عہدیداروں میں خزانے کی وزارت نے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاتر شامل ہیں جنہوں نے  حکومت ہند کی طرف سے  دستخط کیے اور اے ڈی بی انڈیا کے ریزیڈنٹ مشن کے آفیسر انچارج جناب ہو یُن جیونگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اے ڈی بی کی طرف سے دستخط کیے۔

قرض معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ڈاکٹر مہاپاتر نے کہا اس پروجیکٹ سے  پن بجلی کے صاف ستھرے وسیلے سے اور بجلی کی دستیابی کو بہتر بنانے سے آسام کی بجلی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

جناب جیونگ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے کم خرچ اور صاف ستھری بجلی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کی زندگی کے حالات کو بہتر بنانے ، تجارت کی توسیع کو فروغ دینے  اور ریاست میں روزگار کے موقعوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مضر صحت گیسوں کے اخراج میں  کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

اے ڈی بی ایک خوشحال ، سب کی شمولیت والے پرعزم اور دیرپا ایشیا و بحرالکاہل کی حصولیابی کے تئیں عہد بند ہے۔ وہ انتہائی غریبی کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو برقرار رکھنے کا بھی پابند ہے۔ اے ڈی بی کا قیام 1966 میں کیا گیا تھا ۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                            

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –29


(Release ID: 1685541) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil