پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے ایل پی جی صارفین کے لئے مس کال کی سہولت کا آغاز کیا۔ زندگی کی آسانی کو بڑھانے کی حکومت کی کوششوں کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے

Posted On: 01 JAN 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی یکم جنوری2021:پٹرولیم ، قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بھوبنیشور میں ایک پروگرام میں آج ایل پی جی صارفین کے لئے مس کال کی سہولت کا آغاز کیا۔   زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے رُخ پر حکومت کی کوششوں کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ انڈین آئل کے صارفین 8454955555 پر مس کال کی یہ سہولت پورے ہندوستان میں ریفل کی بکنگ اور بھوبنیشور میں نئے رابطوں کے لئے استعمال کرسکیں گے۔

image0015O3Y.jpg

جناب پردھان نے ورلڈ کلاس پریمیم گریڈ پیٹرول (آکٹین 100) کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا ، جسے انڈین آئل کے ذریعہ ایکس پی 100 کہا جاتا ہے۔ اس دوسرے مرحلے میں ، انڈین آئل کے برانڈڈ ایکس پی 100 کو آج چنئی ، بنگالورو ، حیدرآباد ، کلکتہ ، کوچی ، اندور اور بھوونیشور سمیت سات مزید شہروں میں سامنے لایا  گیا۔ وزیر موصوف نے ایکس پی 100 لانچ کرنے کے بعد ایک ماہ قبل یکم دسمبر 2020 کو ہندوستان کے 10 شہروں میں منتخب آوٹ لیٹس پر اس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔

جناب  پردھان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مس کال کی سہولت عوام کی خدمت کے رُخ پر ڈیجیٹل انڈیا مشن کی کامیابی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  شہریوں کے لئے خدمات حاصل کرنے اور زندگی آسان بنانے کی سہولت فراہم کے ساتھ ہر ہندستانی کی ساتھ یکساں سلوک کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوبنیشور میں شروع کی جارہی اس سروس کا دائرہ جلد ہی پورے ملک میں وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے گیس ایجنسیوں اور تقسیم کاروں کو تاکید کی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ایل پی جی کی ڈیلیوری ایک دن سے کم کرکے چند گھنٹوں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی میں کے محاذ پرملک نے لمبا سفر طے کیا ہے۔ ایل پی جی کنکشن سال 1955 سے  2014 تک کوئی 13 کروڑ لوگوں کو مہیا کیا گیا تھا، لیکن آج یہ 30 کروڑ  تک پہنچنے  والا ہے۔ یہ ایک لمبی چھلانگ اور صاف ایندھن کی فراہمی کے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی رابطے نے واقعتا ہندوستانی خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔

2.jpg

پٹرولیم ، قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب پردھان نے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے میں ٹیکنالوجی کی طاقت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے او ایم سی ، خصوصا اُن ڈیلیوری بوائز ‘کورونا وارئیرز’ کی ترسیلی کوششوں کی تعریف کی  جنھوں نے عالمی وبا سے متاثر دنوں میں بھی لوگوں کے گھر کی دہلیز پر ایل پی جی کی بے روک فراہمی کے لئے ہمت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کو بلا امتیاز خوشحالی یا وسائل، کورونا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھا، ہندوستان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں کامیاب جنگ لڑی۔  انہوں نے پورے ملک کو متحرک کیا اور دنیا کے لئے ایک نیا نمونہ پیش کیا۔

آسام کے شہر ڈگبوئی میں ملک کی قدیم ترین آپریٹنگ ریفائنری سے ایکس پی 100 کے پہلے لوڈ  کو روانہ کرتے ہوئے ، جناب پردھان نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا پوروودیا کے نظریہ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکس پی 100 عالمی معیار کا ہے جس سے تیز رفتار کاروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ڈگبوئی ریفائنری میں تیار کردہ یہ جدید ترین پٹرول ملک کے شمال مشرقی خطے کے شہروں میں خوردہ آوٹ لیٹس کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ڈگبوئی  موجودہ بنیادی ڈھانچے اور ثانوی پروسیسنگ کی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایکس پی 100 پیٹرول تیار کرکے متھرا اور برونی ریفائنریز کے معیاری گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ واقعی قابل تعریف کارنامہ ہے کہ ملک کی سب سے قدیم ریفائنری ملک میں دستیاب جدید ترین پٹرول  تیار کر رہی ہے۔

آئی وی آر ایس سہولت کے مقابلے میں مس کال کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں:

  • جلد بکنگ ، صارفین کو فون پر زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • آئی وی آر ایس کال کی سہولت میں لاگو عام کال چارجز کے مقابلے میں صارفین سے کوئی کال چارجز وصول نہیں کئے جاتے ہیں۔
  • آئی وی آر ایس کی سہولت سے نا واقف یا بزرگ شہریوں کو جنہیں اس سہولت کو استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے وہ مس کال کے ذریعے آسانی سے ریفل رجسٹر کرسکتے ہیں۔
  • اس سے دیہی صارفین کی زندگی آسان ہو جائے گی۔

****

 

م ن ۔ ر ف- س ا   

U: 24

 



(Release ID: 1685535) Visitor Counter : 162