وزارت خزانہ

ایزآف ڈؤنگ بزنس اصلاحات کو مکمل کرنے والی اڈیشہ ساتویں ریاست بن گئی


ریاست کو 1429کروڑروپے کے اضافی قرض کی اجازت جاری کی گئی

اب تک ایزآف ڈؤنگ بزنس اصلاحات نافذ کرنے والی 7ریاستوں کو20888کروڑروپے کے اضافی قرض کی اجازت دی جاچکی ہے



Posted On: 30 DEC 2020 7:01PM by PIB Delhi

 وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات کی جانب سے تیارکردہ ایز آف ڈؤنگ بزنس اصلاحات ملک کی 7ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہوچکاہے ۔ چنانچہ یہ ریاستیں کھلے بازار قرض کے ذریعہ 1429کروڑروپے کااضافی قرض حاصل کرنے کی اہل ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ اخراجات کی طرف سے 30دسمبر 2020کو انھیں اجازت نامہ بھی جاری کیاجاچکاہے ۔ ان 6ریاستوں میں 7ویں ریاست کی حیثیت سے اب اڈیشہ بھی شامل ہوگیاہے ، جس نے اصلاحات کا کام مکمل کرلیاہے ۔ دوسری ریاستیں آندھراپردیش، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈواورتلنگانہ ہیں۔ کاروبارمیں آسانی فراہم کرنے کے تعلق سے اصلاحات کوکامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کی شکل میں ان 6ریاستوں کو20888کروڑروپے  کے اضافی قرض کی اجازت دی جاچکی ہے ۔

ملک میں دوستانہ کاروباری ماحول اورخاص طورپرسرمایہ کاری کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے کاروبارمیں آسانی لانے کا پہلوبہت اہم ہے ۔ کاروبار میں آسانی پیداکرنے کے تعلق سے اصلاحات لانے کی شکل میں ریاست کی معیشت میں مستقبل میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے ۔چنانچہ مئی 2020میں حکومت ہند نے اضافی قرض لینے کی اجازت کواس بات سے منسلک کردیا کی جوریاستیں کاروبارمیں آسانی پیداکرنے کی سہولت کے تعلق اصلاحات نافذ کریں گی انھیں اس کا اہل سمجھاجائے گا۔ زمرہ واراصلاحات کی تفصیل یہ ہے ۔

  1. ڈسٹرکٹ لیول بزنس ریفارم ایکشن پلان کے پہلے اسسمنٹ کے تکمیل ۔
  2. متعد دقوانین کے تحت کاروباریوں کورجسٹریشن سرٹیکیفٹ /منظوری /لائسنس کی  دوبارہ منظوری کی پابندی کو ختم کرنا ۔
  3. سینٹرل رینڈم انسپکشن کے تحت قوانین کے نفاذ کا کمپیوٹرکے ذریعہ نفاذ ، جو پہلے انسپکٹروں کے ذریعہ کیاجاتاتھااور وہ انسپکٹردوسرے سال اسی یونٹ میں نہیں موجود ہوتاتھا۔ مگراب کاروباریوں کوانسپکشن نوٹس پہلے سے مہیاکرائی جائے اور انسپکشن کے 48گھنٹے کے بعد انسپکشن رپورٹ کو اپ لوڈ کردیاجائے گا۔

کووڈ -19وباسے پیداہوئے چیلنجیزسے نمٹنے کے لئے وسائل کی ضرورت کونظرمیں رکھتے ہوئے حکومت ہند نے 17مئی ، 2020کو ریاستوں کی قرضے کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ان کی شرح نموکا دوفیصد کردیا۔ اس میں سے نصف قرض کو شہریوں پر مرکوز اصلاحات کونافذ کرنے سے منسلک کردیاگیا۔ شہریوں پر مرکوز اصلاحات کے چارشعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جو یہ ہے (اے ) ون نیشن ون راشن کارڈ سسٹم کا نفاذ (بی) کاروبارمیں آسانی پیداکرنے کی اصلاحات (سی) اربن لوکل باڈی /یوٹلٹی اصلاحات (ڈی ) پاورسیکٹراصلاحات ۔

اب تک 10ریاستیں ون نیشن ون راشن کارڈ سسٹم نافذ کرچکی ہے ۔ 7ریاستیں کاروبارمیں آسانی فراہم کے تعلق سے اصلاحات نافذ کرچکی ہیں اوردوریاستوں میں لوکل باڈی اصلاحات کواپنالیاہے ۔اب تک ان ریاستوں کو جو اصلاحات کا عمل کامیابی کے ساتھ نافذ کرچکی ہیں انھیں 51682کروڑکے اضافی قرض کی اجازت دی جاچکی ہے۔

***************

 (م ن ۔ ج ق۔ع آ)

U-12

 

 


(Release ID: 1685367) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi