قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائفیڈ نے دیہی ترقی کی وزارت کے ڈے- این آر ایل ایم کے ساتھ قبائلی ذریعہ معاش کی ترقی کو ہم آہنگی کے ذریعہ فروغ دینے کےلئے معاہدے پردستخط کئے
Posted On:
31 DEC 2020 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،01 جنوری2021،قبائلی امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ٹرائفیڈ ،قبائلیوں (جنگلات میں رہنے والے اور کاریگر دونوں) کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر ، ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے تبادلہ خیال اور شراکت کی جستجو میں ہے۔اس سلسلے میں ٹرائفیڈ نے دین دیال انتیودیہ –قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈے –این آر ایل ایم ) کے ساتھ اقتصادی امدادی پروگرام کو شروع کرنے کےلئے معاہدہ کیا ہے ،جس سے ملک میں قبائلی آبادی سے تعلق رکھنے والوں سمیت خصوصاً ایس ایچ جی خواتین کے ذریعہ معاش کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
ٹرائفیڈ اور ڈے-این آر ایل ایم ، نے اس باہمی تعاون اور کوآپریٹیو کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامہ پر ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا اور وزارت دیہی ترقی (ایم او آر ڈی) کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے دستخط کیے۔
جناب پراویر کرشنا نے اس معاہدے کی اہمیت اور ذریعہ معاش کو بڑھانے میں اس کے اہم کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا، ‘‘ٹرائفیڈ مہارت کی ترقی اور قبائلی معیشت کے شعبوں میں مختلف وزارتوں اور تنظیموں کے ساتھ اجتماعی سرگرمیوں پر فعالیت کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اس تعاون سے ہمیں معاشرے کے دو پسماندہ طبقات یعنی قبائلی عوام اور خواتین کے لئے ایک ساتھ آنے اور کام کرنے میں مدد ملے گی۔
جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا ، ‘‘مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری دونوں تنظیمیں ہمارے معاشرے کے ان حصوں کی روزی روٹی کو فائدہ پہنچانے اور بہتر بنانے کے لئے تعاون کر رہی ہیں۔’’
دونوں تنظیموں نے پروگراموں اور اسکیموں کے اشتراک سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں پہلے ہی دونوں تنظیمیں معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے ذریعہ معاش کو بڑھانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کام کررہی ہیں، جس میں ہمارے ملک میں قبائلی مستفیدین اور خواتین شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران، کام کے دائرہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دستخط کے بعد تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کام کے دائرہ کار نے دو وسیع علاقوں کا خاکہ پیش کیا:
معمولی جنگلاتی پیداوار:ریاستی عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے مابین مارکیٹ آپریٹو ہم آہنگی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے،جو ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی اور قبائلی باشندوں کے تحفظ اور بچولیوں کی غیر منصفانہ سرگرمیوں کے خلاف ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن(ایس آر ایل ایم ) کا نفاذ کررہی ہیں۔ایس آر ایل ایم مناسب تکنیک اور ٹرائفیڈ کی دیگر مدد کے ساتھ ون دھن یوجنا کے نفاذ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔این آر ایل ایم اپنے ایس آر ایل ایم کے لئے ایک پائیدار ماڈل اور ایک قابل عمل کاروبار کی سہولت مہیا کرنے کےلئے ون دھن مراکز کے قیام میں مدد کرے گا۔دونوں تنظیموں نے، منریگا اور اسی طرح کی دیگر اسکیموں کے تحت مشترکہ سہولیات مراکز جیسے ذخیرہ کے لئے گودام ،زراعت کےلئے پرائمری پروسیسنگ ،ہارٹی کلچر اور معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی)کی ترقی کے سلسلے میں ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ہینڈ لوم ؍ ہینڈی کرافٹس: ٹرائفیڈ ایس ایچ جی یا ایف پی او قبائلی افراد کی زیادہ تعداد کے ساتھ قائم کرے گا (جو این آر ایل ایم سے تصدیق شدہ ہوں گے) اور اپنی آن لائن اور آف لائن نیٹ ورک کے ذریعے ان کے مصنوعات کی فروخت کویقینی بنائے گا۔ ضرورت پڑنے پر ایس ایچ جی یا ایف پی او کو مناسب تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام مہیا کرائے جائیں گے، جس سے انہیں بہترپیداوار کےلئے تیار کیاجا سکے گا، جیسے کہ ہینڈلوم ؍ دستکاری یا خوردنی اشیا ؍ حیاتیاتی مصنوعات کی پیکیجنگ کے عمل ۔ان پہلوؤں کے ساتھ ساتھ تنظیم قبائلی ایس ایچ جی اراکین کو فائدہ پہنچانے کے لئے تعاون کے دیگر شعبوں کی بھی تلاش کر ے گی۔
اس کے علاوہ ، مختلف وزارتوں اور محکموں کے انضمام اور ماہر اداروں جیسے دیہی ترقی کی وزارت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت ، خوراک کے ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی وزارت، ڈی ایم ایف ، آیوش وزارت کے آئی سی اے آرکا منصوبہ اور قیام ان قبائلی لوگوں کے لئے بہتر ، پائیدار ذریعہ معاش اور آمدنی بڑھانے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انضمام کے دائرہ کار کی گنجائش ترقی کے مختلف پہلوؤں میں ہوگی۔
اس ساجھیداری کے کامیاب نفاذ کے ساتھ اور متعدد مجوزہ انضمام کے ساتھ ٹرائیفیڈ ان لوگوں کے لئے آمدنی اور ذریعہ معاش کو بڑھانے میں مدد اور ملک میں قبائلی زندگی اور ذریعہ معاش میں مکمل طورپر تبدیلی لانے میں بالآخرطور پر مدد کرے گا۔
(م ن۔ام ۔ک ا)
U-NO.02
(Release ID: 1685355)
Visitor Counter : 111