پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ حکومت کے ذریعے ایتھنال کی ڈِسٹیلیشن کپیسیٹی کو فروغ دینے کے لئے اِنٹریسٹ سَب وینشن اسکیم کی توسیع کرنے کا فیصلہ ہمارے اَنّ داتاؤں کو اُورجا داتا میں تبدیل کرے گا، انہوں نے اِسے آتم نربھر بھارت کی سمت میں ایک قدم بتایا

Posted On: 30 DEC 2020 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01 جنوری2021، پٹرولیم، قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر  دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  شیرے پر مبنی بھٹی کے ساتھ ساتھ اناج پرمبنی بھٹی سے ایتھنال ڈسٹیلیشن  صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے مالی مدد مہیا کرنے کے لئے انٹریسٹ سَب وینشن اسکیم کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ انٹریسٹ سَب وینشن اسکیم کے تحت  کُل تخمینے کی رقم 8460کروڑ روپے ہونے کا اندازہ پیش کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹریسٹ سَب وینشن اسکیم میں توسیع ہونے سے ایتھنال کی قیمت کی فہرست میں تقریباً 40120کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ملے گی،جس سے توانائی-زراعت کو فروغ ملے گا اور کسانوں کی آمدنی بڑھے گی، اس سے ہمارے ‘اَنّ داتا’ کو ‘اُورجا داتا میں’ تبدیل کیا جائے گا اور اس سے آتم نربھر بھارت کے مکمل نظریئے کو فروغ ملے گا۔

ایتھنال بلینڈنگ پروگرام (ای بی پی) کا آغاز 2003 میں ہوا، جسے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے سرے سے تقویت حاصل ہوئی۔ گزشتہ 6 برسوں میں  ترقی  پسند، اصلاحی نظریے اورکئے گئے اقدامات کی فہرست کے نتیجے میں جہاں چینی سال 14-2013 میں ایتھنال خرید 38کروڑ لیٹر تھی اور جس کی قیمت تقریبا 1500کروڑ روپے تھی، وہ چینی سال 21-2020 میں بڑھ کر 325 کروڑ لیٹر ہوگئی ہے، جس کی اندازاً قیمت 19000کروڑ روپے ہے۔ ایتھنال خرید کی قیمت بھی چینی سال 14-2013 میں 39 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر چینی سال 21-2020 میں اوسطاً 58 روپےفی لیٹر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں ہوئے اس اضافے کے ذریعے سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

پٹرول میں ایتھنال کی مقدار کی فیصد سال 14-2013 میں 1.53فیصد تھی، جو کہ 20-2019 میں بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے اور  21-2020 میں اس کے 8.5 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت کے ذریعے ایتھنال کی مقدار 2022 تک 10 فیصد کرنے اور 2030 تک 20 فیصد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کے لئے اضافی صلاحیت جوڑنے کی ضرورت ہوگی۔ آج کے اس فیصلے سے صلاحیت میں اضافے میں بہتری آئے گی اور زیادہ ایتھنال مکسچر کے ذریعے سےدرآمد متبادل، غیر ملکی کرنسی میں بچت اور ماحولیاتی استحکام میں بہت حد تک مدد ملے گی۔

******

(م ن۔ام ۔ک ا)

U-NO.14



(Release ID: 1685321) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Punjabi