ریلوے کی وزارت

آتم نربھر بھارت مشن کو مزید تیز کرتے ہوئےبھارتی ریلوے نےآئی سی ایف کےذریعہ بنائے گئے وسٹا ڈوم ٹورسٹ  کوچوں کے نئے ڈیزائن کے ٹرائل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

Posted On: 30 DEC 2020 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01 جنوری2021، مسافروں کو عالمی سطح کے جدید سفر کا تجربہ دلانے کے مقصد سے بھارتی ریلوے نے آئی سی ایف  کے ذریعے نئے ڈیزائن کئے گئے وسٹاڈوم سیاحی کوچ کی رفتار کی ٹیسٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ کوچ نے 180 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سےپٹری پر چلنے کا ٹیسٹ پورا کر لیا ہے۔ اس نئے کوچ کا اسکویز ٹیسٹ آئی سی ایف میں دسمبر میں ہی پورا کر لیا گیا تھا۔

وسٹا ڈوم سیاحی کوچ میں بیرون نظاروں کو دیکھنے کے لئے بہتر انتظام کیا گیا ہے۔ ان ڈبوں کی چھتیں شیشے کی بنائی گئی ہیں۔ ہر ڈبے میں 44 سیٹیں ہیں، جو ٹرین کے چلنے کی سمت کی طرف 180 ڈگری تک گھوم سکتی ہیں۔ ان ڈبوں میں وائی فائی پر مبنی  پیسنجر انفارمیشن سسٹم بھی مہیا کرایا گیا ہے۔

پچھلے کچھ برسوں کے دوران بھارتی ریلوے نے آتم نربھر بھارت مشن میں تعاون دینے کے لئے وسیع اقدامات کئے ہیں۔ اس کی وجہ سے خصوصی طور پر انجن، کوچ،ٹریک اور سگنلنگ سسٹم کے معیار کے سبھی محاذ پر غیر معمولی نتائج دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ سبھی ملک کے لوگوں کو معیاری مسافر سہولیات سے لیس ریلوے سفر کے تجربے کے معاملے میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے ایک لمبا راستہ طے کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CHSX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X1UH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KOWZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YD4Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IL49.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006N1Y7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OPRO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00893ON.jpg

******

 (م ن۔ام ۔ک ا)

U-NO.15



(Release ID: 1685299) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi