سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

الیمکو نے اپنی سی ایس آر پہل کے تحت کووڈ عالمی وبا کے خلاف لڑائی کے لئے پی ایم کے کیئرز فنڈ کے واسطے75 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا


75 لاکھ کا مالی عطیہ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کےمرکزی وزیر تھاور چندگہلوت کو پیش کیا گیا

Posted On: 31 DEC 2020 1:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:31دسمبر، 2020:ہندوستان کے مصنوعی اعضا تیار کرنے والے کارپوریشن الیمکو (ALIMCO )نے کووڈ عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں پی ایم کےکیئرز فنڈ کے لئے 75 لاکھ روپئے بطور عطیہ دیا ہے۔ 75 لاکھ روپئے کا مالی عطیہ آج نئی دہلی میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت کےحوالے کیے گئے۔اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرُجر ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملین اور الیمکو کے سی ایم ڈی جناب ڈی آر سرین بھی موجود تھے۔

الیمکو کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ الیمکو کا مقصد معذور افراد کے لیے بازآبادکاری کے سامان تیار کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ اور ممکن حد تک فائدہ پہنچانا ہے اور ملک کے معذور افراد کو مصنوعی اعضا اور دیگر بازآبادکاری کے سامان کی تقسیم، ان کی سپلائی اور دستیابی کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پچھلے سال بھی الیمکو نے عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کی غرض سے 55.18لاکھ روپئے کا مالی عطیہ دیا تھا۔ اور وہ 75 لاکھ روپئے کی اضافی رقم کا عطیہ دے کر 21-2020 مالی سال کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح الیمکو کا پی ایم کے کیئرز فنڈز کے لیے کُل مالی عطیہ بڑھ کر 1.30کروڑ روپئے ہوگیا ہے جو اس نے کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف لڑائی کےلیے دیا ہے۔

کارپوریٹ اُمور کی وزارت (ایم سی اے) نے سی ایس آر سرگرمیوں کے لیے ایک مجاز فنڈ کے طور پر ایمرجنسی صورتحال کے فنڈ (پی ایم کے کیئرز فنڈ) میں وزیراعظم کے سٹیزن اسسٹنس اور راحت کو نوٹیفائی کردیا ہے اور اسے کمپنیز ایکٹ 2013 کی جدول VII میں شامل کرلیا ہے۔ الیمکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے 21-2020 کے مالی سال کے لیے 1.39 کروڑ روپئے مالیت کے سی ایس آر بجٹ کو منظوری دی تھی اور فیصلہ یہ کیا گیا کہ اس میں سے 75 لاکھ روپئے 21-2020 کے مالی سال کے لیے کارپوریشن کی سی ایس آر سرگرمی کے تحت پی ایم کیئرز فنڈ کے ذریعے ہندوستان میں کووڈ عالمی وبا کے خلاف اجتماعی لڑائی کے لیے عطیہ کے طور پر دیے جائیں گے۔

ہندوستان کے مصنوعی اعضا تیار کرنے والے کارپوریشن الیمکو کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 8 (منافع کے مقصد کے لیے ہیں) کے تحت رجسٹرڈ ایک شیڈول ‘‘سی’’ منی رتنا زمرے II سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرایززہے۔ یہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ایڈمنسٹریٹیو کونسل کے تحت کام کررہی ہے۔ یہ 100 فیصد گورنمنٹ آف انڈیا کا سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔ح ا۔ ع ن

U NO: 8578


(Release ID: 1685271) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil