کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت نے سہجن کی تغذیہ بخش خصوصیات کی وجہ سے اس کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کے پاؤڈر کی برآمدات شروع کی ہیں

Posted On: 31 DEC 2020 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31/ دسمبر ،سہجن (نباتیاتی نام مورنگا اولیفیرا) مصنوعات کو بھارت سے فروغ دینے کی خاطر اے پی ای ڈی اے ضروری بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے سلسلے میں پرائیویٹ کمپنیوں کو مدد دے رہی ہے۔ نامیاتی طور پر تصدیق شدہ سہجن پاؤڈر کی دو ٹن کی ایک کھیپ 29 دسمبر 2020 کو فضائی راستے سے امریکہ کو بھیجی گئی۔اس تقریب کا افتتاح بھارت سرکار کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے کیا۔

تلنگانہ سے اے پی ای ڈی اے کے تحت رجسٹر شدہ ایک برآمدی کمپنی میسرز میڈی کونڈا نٹرینٹس کومنصوبہ بندطریقے پر  برآمدی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے مدد دی گئی ہے۔ اس کمپنی کے پاس  240 ہیکٹئر میں سہجن پودے ہیں۔ اس میں کمپنی کی اپنی زمین اور ٹھیکے پر سہجن کی کاشت کے لیے استعمال ہونے والی زمین شامل ہے۔کمپنی تقریبا 40 میٹرک ٹن سہجن پتیوں کا پاؤڈر امریکہ کو برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی نے تلنگانہ کے گونگلور گاوں، پلکل منڈل، سنگاریڈی ضلع میں سہجن مصنوعات کا پروسیسنگ یونٹ قائم کیا ہے۔ اے پی ای ڈی اے بھارت سے سہجن کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے نئے برآمد کاروں کو برابر آسانی فراہم کر رہا ہے۔

اے پی ای ڈی اے کی حمایت سے قائم کئے جانے والے مزید سہجن پروسیسنگ یونٹوں کے ساتھ برآمد کار آئندہ چند برسوں میں اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سہجن صدیوں سے اپنی طبی خصوصیات اور مختلف شکلوں میں صحت کے فائدوں کے تعلق سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ عالمی طور پر سہجن مصنوعات مثلا سہجن پتیوں کے پاؤڈر اور سہجن تیل کی مانگ میں برابر اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارے اس بات کی برابر کھوج لگا رہے ہیں کہ کس طرح سے سہجن کو خوراک میں تغذیہ بخش حصے کے طور پر بہترین طریقوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پوری دنیا میں سہجن کی بہت سی قسمیں ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی تغذیہ بخش، طبی اور کھانے پینے سے متعلق استعمال کی وجہ سے عالمی صارفین نے  اس کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8571      

 


(Release ID: 1685210) Visitor Counter : 258