وزارت دفاع

سہایک-این جی، ایئرڈروپ ایبل کنٹینرکی پہلی آزمائشی اڑان

Posted On: 30 DEC 2020 7:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 دسمبر2020۔  دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر گواکے ساحل سے آئی ایل 38 ایس ڈی ایئرکرافٹ (ہندوستانی بحریہ) سے اندرون ملک ڈیزائن اور تیارکردہ ہندوستان کے پہلے سہایک –این جی کی پہلی آزمائشی اڑان کا کامیاب تجربہ کیا۔

یہ تجربہ ہندوستانی بحریہ نے اپنی آپریشنل لاجسٹکس صلاحیتوں کو بڑھانے اور بحری جہازوں کو اہم انجینئرنگ اسٹورز فراہم کرنے کے لیے کیا ہے جو کہ ساحل سے دو ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی دوری پر تعینات ہے۔اس سے جہازوں کی ضرورتیں کم ہوتی ہیں۔اس طرح انہیں ساحل کے قریب پہنچ کر آلات اور پرزے اور اسٹورز جمع کرنے کے لیے نہیں آنا پڑتا ہے۔

دو ڈی آر ڈی او لیبارٹریز، این ایس ٹی ایل وشاکھاپٹنم اور اے ڈی آر ڈی ای آگرہ جی پی ایس انضمام کے لیے صنعتی پارٹنرمیسرز اوینٹیل کے ساتھ سہایک –این جی کنٹینر کی ترقی میں شامل تھی۔سہایک-این جی سہایک مک –ون کی جدید ترین شکل ہے۔جی پی ایس نظام والا جدید تیار کردہ ایئرکنٹینرمیں پچاس کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے اور اسے بھاری ہوائی جہاز سے گرایا جاسکتا ہے۔

دفاعی محکمہ کے سکریٹری برائے آر این ڈی اور ڈی آر ڈی او کے چئیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے پہلے کامیاب تجربے کے لیے ڈی آر ڈی کے سائنسدانوں، ہندوستانی بحریہ اورمتعلقہ صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی۔

 

******

 

م ن۔م ع۔ج ا

U-NO.8560


(Release ID: 1685008) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi , Marathi