الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

صدر جمہوریہ نے آج سرکاری کمپنیوں کے 24 ڈیجیٹل حکرمانی سے متعلق اقدامات / مصنوعات کو 7 زمروں کے تحت ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز 2020 عطا کیے


ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز سے شہریوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے مجموعی خاکے کی عکاسی ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی امنگیں پوری کر سکیں اور بھارت کو ایک ڈیجیٹل سُپر پاور بنا سکیں

Posted On: 30 DEC 2020 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30دسمبر ،2020   / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ایک ورچوئل ایوارڈ  تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز 2020 عطا کیے۔  اس تقریب میں نئی دلی میں راشٹرپتی  بھون اور وگیان بھون سمیت بہت سی جگہوں سے شراکت کی گئی ۔ اس تقریب میں بھوپال ، چنئی ، کولکاتہ اور پٹنہ دیگر چار جگہوں سے بھی شرکت کی گئی۔ اس ایوارڈ تقریب میں قانون و انصاف ، مواصلات  اور الکٹرانکس  و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد ، میتی کے سکریٹری جناب اجے سواہنی ، میتی کی خصوصی سکریٹری اور مالی مشیر محترمہ جیوتی آروڑہ ، میتی کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راجیندر کمار ، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما  اور مرکز،  ریاست اور ضلع سطح کے دیگر مختلف سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 

صدر جمہوریہ نے اپنے تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والی 24 ٹیموں کو مبارکباد دی اور مختلف سطحوں پر افسران اور ٹکنیکل ٹیموں کے رول کو سراہا کہ انہوں نے کووڈ  - 19 وبا کے دوران سرکاری خدمات اور کام کاج کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا اور انہوں نے ملک کو سرکاری خدمات بہم پہنچانے میں منفرد انداز کی ٹکنالوجی کی اختراعت سے مالا مال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز سے شہریوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے مجموعی خاکے  کی عکاسی ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی امنگوں کو پورا کر سکیں اور بھارت کو ایک ڈیجیٹل سپر پاور بنا سکیں۔ انہوں نے کہا  ’’یہ کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ کورونا وائرس نے سماجی تعلقات ، اقتصادی سرگرمیوں ، حفظان صحت ، تعلیم اور زندگی کے دیگر بہت سے پہلوؤں کے حوالے سے دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔  بھارت نہ صرف آنے جانے کی بندشوں کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار تھا بلکہ وہ اس بحران کو ایک موقعے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بھی تیار تھا تاکہ وہ مختلف میدانوں میں آگے بڑھ سکے۔ یہ اسی وقت ممکن تھا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو حالیہ برسوں میں مستحکم کیا جائے۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکنالوجی میں پیش رفت کو اکثر رکاوٹ سمجھا جاتا ہے لیکن اس سال اس کی وجہ سے بڑی حد تک بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملی ہے۔ حکومت کے لیے بھی اطلاعاتی ٹکنالوجی شہریوں کو مختلف قسم کی خدمات بہم پہنچانے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے رہنے کے لیے سب سے زیادہ اہم اوزاروں میں سے ایک ہے۔  سرگرم ڈیجیٹل مداخلت کی وجہ سے ہم لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد اہم سرکاری خدمات  جاری رکھنے کو  یقینی بنا سکے ہیں۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ اس سے عالمی وبا سے نمٹنے میں بھی ہمیں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا ، ’’آئی سی ٹی کے بڑے پیمانے پر دخل کے سبب ہماری زندگی میں ایک اہم قدم ڈیجیٹل شمولیت ہے۔ ڈیجیٹل شمولیت نے  بہت ہی سادہ طریقے سے ہماری زندگیوں کو متاثر کیا  ہے جیسا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے رقوم کا لین دین ، انٹرنیٹ بینکنگ یا یونیفائیڈ پیمینٹ انٹرفیس یا یو پی آئی وغیرہ۔ جیساکہ یہ خدمات مقبول عام ہے۔ ‘‘

شراکت داری پر مبنی حکمرانی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کووند نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ معلومات طاقت ہے۔ مزید لوگوں کے ساتھ ، مزید معلومات کے لین دین  سے سماج میں نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے شہری اور سول سوسائٹی بااختیار بھی ہوتی ہے۔ ذہن میں اس باوقار خیال کو رکھتے ہوئے حکومت نے مختلف قسم کے اعداد و شمار اور ان کے وسائل کو منظر عام پر لانا شروع کیا۔

این آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں کہا کہ سماجی بھلائی ہمیشہ کسی بھی سرکاری پہل کا بنیادی مقصد ہوتا ہے اور بہت سی سرکاری ایجنسیوں نے ڈیجیٹل طریقہ کار پر عمل درآمد کرنے میں مثالی کارکردگی انجام دی ہے۔ لہذا وہ اپنے کام کے سبب مثالی کردار بن گئی ہیں۔ جس سے دوسری کمپنیاں بھی جذبہ حاصل کر سکتی ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کا مقصد ڈیجیٹل حکمرانی میں اس طرح کے جذبہ پیدا کرنے والے  واقعات کو منظر عام پر لانا ہے۔

سرکاری کمپنیوں نے ڈیجیٹل حکمرانی کے 22 اقدامات / مصنوعات پر چھ زمروں کے تحت ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس 2020 حاصل کیے ہیں۔ یہ ایوراڈز شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل طریق کار وضع کرنے اور ان اقدامات پر عمل درآمد کرنے نیز سبھی شہریوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے سلے میں دیے گیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8542



(Release ID: 1684934) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil