ارضیاتی سائنس کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لیہہ میں  موسم کی  پیش گوئی  کرنے والے مرکز کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا


3500میٹر کی  بلندی پر  واقع  لیہہ کا  یہ میٹروجیکل سینٹر ہندوستان کا سب سے زیادہ  بلندی پر واقع  سینٹر ہے


’’اس مرکز میں موسم  کے بارے میں معلومات دینے کی عالمی سطح کی سہولیات  موجود ہوں  گی اور یہ  لداخ کی انتظامیہ  اور عوام کو  اُن کی ضرورت کے مطابق موسم اور ماحولیات  کے بارے میں ہر طرح کی معلومات  قبل از وقت  فراہم کرے گا،،- ڈاکٹر ہرش وردھن

یہ نُبرا، چانگ تھنگ، پینگانگ جھیل، زنسکر،  کارگل، دراس،  دھا-بائیمہ (آریئن وادی) خالصی اور دوسرے سیاحتی مقامات کے بارے میں اہم  پیش گوئیاں کرے گا

Posted On: 29 DEC 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍دسمبر، مرکزی وزیر برائے ارضی سائنس و ٹیکنالوجی  اور  صحت وخاندانی فلاح وبہبود  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے  آج  وزارت  ارضی سائنس میں منعقد  ایک تقریب میں  لیہہ  (لداخ) میں  موسم  کی پیش گوئی  کرنے والے  ایک مرکز کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  افتتاح کیا۔ مہمان اعزازی جناب رادھا کرشن ماتھر،  لیفٹیننٹ گورنر  ،لداخ اور  جناب  جیمیانگ ٹیسرنگ نامگیال ممبر پارلیمنٹ لداخ نے بھی  ورچوئلی طور پر  اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر  ڈاکٹر  ایم راجیون  سکریٹری  ایم او ای ایس ،  ڈاکٹر وپن چندرا، جونیئر سکریٹری ، ایم او ای ایس،  ڈاکٹر  ایم مہا پاترا ڈی جی آئی ایم ڈی ، جناب گوپال آئنگر سائنس داں – ایف ایم او ای ایس اور دوسرے  اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OQ5Z.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IO10.jpg

 

اس سے قبل  مرکزی وزیر  نے  لیہہ میں  میٹروجیکل سینٹر  کے قیام  میں  سرگرم تعاون کے لئے لداخ   انتظامیہ  کا  شکریہ ادا کیا۔ جناب رادھا کرشن ماتھر لیفٹیننٹ گورنر  لداخ ، جناب جامیانگ ٹیسرنگ نامگیال ممبر پارلیمنٹ لداخ نے  لیہہ میں  میٹروجیکل سینٹر کے قیام کے لئے حکومت کے تئیں اپنی  عقیدت کا اظہار کیا۔

لیہہ میں  میٹروجیکل سینٹر  کے قیام کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  لداخ خطے میں  اونچے اونچے  پہاڑ  ہیں، ڈھلانیں ہیں، ساتھ ہی  اس خطے میں  زمینوں کے  دھنسنے کے واقعات بھی  معمول کا حصہ ہیں، اس کی وجہ سے  یہ پورا خطہ  قدرتی آفات کا  شکار رہتا ہے، جیسے  بادل کا پھٹنا (2010)،  سیلاب ، برف کے تودوں کا گرنا وغیرہ۔ مستقبل میں  اس  طرح کے موسم  کی وجہ سے  ہونے والے  نقصانات کو  کم کرنے کے لئے  حکومت نے  2020 میں  یہ ضرورت  شدت کے ساتھ  محسوس کی، کہ یہاں  ایک میٹروجیکل سینٹر  قائم کیا جائے، جو  لداخ خطے میں  موسم کے بارے میں  قبل از وقت  آگہی فراہم کرے۔ 3500 میٹر کی بلندی پر  واقع  یہ  میٹروجیکل سینٹر  ہندوستان کا  سب سے بلندی پر  واقع  میٹروجیکل سینٹر  ہے اور اس طرح ایک تاریخ  رقم ہوگئی۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ  لداخ کے عوام  اور انتظامیہ کو  مدد کرنے کے لئے  یہ میٹروجیکل سینٹر  مختلف نوعیت کی  موسم کے بارے میں  پیش گوئیاں فراہم کرے گا۔ یہ پیش گوئیاں  ایک ماہ،   12 دن، 3 دن کی  مدت پر  مشتمل ہوسکتی ہیں اور  یہ  دونوں اضلاع  ’’لیہہ اور کارگل‘‘ کے  تعلق سے ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر  پیش گوئیوں کے ساتھ ساتھ  یہ میٹروجیکل سینٹر نبرا، چانگ تھنگ، پینگانگ جھیل، زنسکر،  کارگل، دراس،  دھا-بائیمہ (آریئن وادی) خالصی اور دوسرے سیاحتی مقامات کے بارے میں اہم  پیش گوئیاں کرے گا، جو  دوسری  اہم  خدمات  اس کے ذریعے  انجام دی جائیں گی، ان میں  پہاڑوں کے کھسکنے ، زراعت ، سیلاب کی پیش گوئی، کم اور  زیادہ  حرارت کے بارے میں بھی  یہ  پیش گوئی  کرے گا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یقین دلایا کہ حکومت لداخ کے عوام  اور انتظامیہ کو  موسم کے تعلق سے ہر نوعیت کی بہترین خدمات  مہیا کرانے کی  ہر ممکن  کوشش کرے گی اور  اس کے ساتھ ساتھ  لداخ کو  موسم سے ہونے والی تباہیوں سے محفوظ رکھنے کی بھی  وہ  ہر ممکن  کوشش کرے گی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  اس  میٹروجیکل سینٹر  میں  عالمی نوعیت کی  ہر طرح کی  سہولیات  مہیا ہوں گی اور یہ  لداخ کے عوام  اور انتظامیہ کو  اُن کی  ضرورت  کے حساب سے  موسم  اور ماحولیات کے بارے میں تمام طرح کی  پیش گوئیاں  مہیا کرائے گا۔

وزارت ارضی سائنس  کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  اس وزارت نے  میٹروجیکل شعبے میں  جو پیش رفت کی ہے، وہ  نہ صرف عالمی سطح  کی ہے، بلکہ  عالمی طور پر  سب سے  بہتر ہی ہے۔ مثال کے طور پر  توسونامی اور  موسم کے بارے میں اس کی  پیش گوئیاں، خاص طور پر  قابل ذکر ہیں۔ ساتھ ہی  تقریباً 40 ملین  کسانوں کو بھی  پیغامات  ارسال کرکے  موسم  کے تعلق سے پیش گوئیاں  فراہم کی جارہی ہیں۔  اس سے ان کو  اپنی زراعتی  سرگرمیوں کی منصوبہ بندی  میں  بے حد مدد مل رہی ہے۔

لداخ کے  لیفٹیننٹ گورنر  جناب رادھا کرشن ماتھر  نے  اس بات پر زور دیا کہ لداخ خطے  کے  موسم میں  جو  نیرنگی ہے اس کے پیش نظر مائیکرو کلائیمیٹک فور کاسٹنگ  کی  اشد ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے  مقامی سطح پر  موسم کے بارے میں اطلاعات کو  زیادہ  اہم قرار دیا اور  اس بات پر زور دیا کہ  متعلقہ  لوگوں کے لئے ایک ویدر ایپ  بنایا جائے۔

وزارت ارضی سائنس  میں سکریٹری  ڈاکٹر ایم راجیون  نے کہا کہ  بہت سے  معنوں میں  لداخ  کا خطہ  ہمارے لئے اہم ہے۔ خواہ  اس کی  جغرافیائی  حیثیت  ہو، یا ثقافت ،  کھانے، موسم  یا پھر  قومی  سلامتی کے حوالے سے نظریاتی اہمیت  ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ  وزارت  ارضی سائنس اس میٹروجیکل سینٹر کو  انتظامی  اور  تکنیکی سطح پر  ہر طرح کا  تعاون  فراہم کرے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ج ق- ق ر)

U-8524



(Release ID: 1684565) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Tamil , Hindi